
علی گڑھ, 11 اگست (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ کیمسٹری کے بی ایس سی آنرز ، سال سوم کے طالب علم ریحان انصاری کو ہومی بھابھا سنٹر برائے سائنسی تعلیم،ممبئی کے باوقار سمر ریسرچ پروجیکٹ کے لئے منتخب کیا گیا۔ انھوں نے سنٹر میں منعقد ہونے والے انڈر گریجویٹ سائنسز کے کیمسٹری کیمپ میں حصہ لیا جس میں ملک بھر سے باصلاحیت انڈر گریجویٹ طلبہ نے شرکت کی۔ کیمپ کے شرکاء کو جدید نظریات، تجربہ گاہ کی تکنیکوں اور سائنسی تعلیم کے عصری طریقوں سے روشناس کرایا گیا۔
کیمپ میں شاندار کارکردگی کے نتیجے میں مسٹر ریحان کو ہومی بھابھا سنٹر میں سمر ریسرچ پروجیکٹ کرنے کا موقع ملا۔ سنٹر کے اساتذہ کی رہنمائی میں انہوں نے ‘وولٹامیٹری کی تفہیم کے لیے تجربات کا فروغ’ عنوان سے ریسرچ پروجیکٹ کامیابی سے مکمل کیا۔ اس پروجیکٹ میں ایسے تجرباتی طریق ہائے کار وضع کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی جن کے ذریعے وولٹامیٹری کے بنیادی تصورات کو زیادہ آسان فہم اور بامعنی بنایا جاسکے۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ