
نئی دہلی، 11 اگست (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ملک کے عوام سے اپیل کی کہ وہ 15 اگست کو یوم آزادی پورے جوش و خروش اور فخر کے ساتھ منائیں اور ’ہر گھر ترنگا‘ مہم سے وابستہ ہوں۔
وزیر اعظم نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا، ’’آئیے 15 اگست کو آن بان شان کے ساتھ منائیں، آزادی کے جانبازوں کو خراج عقیدت پیش کریں اور ترقی یافتہ ہندوستان کا عزم کریں۔‘‘انہوں نے عوام سے ہر گھر پر ترنگا لہرانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا، ’’ہر گھر ترنگا، گھر گھر ترنگا، ہر من ترنگا۔ آئیے ہر گھر پر ترنگا لہرائیں۔‘‘
وزیر اعظم نے ملک کے عوام سے آزادی کے جانبازوں کی قربانیوں کو یاد کرنے، قومی پرچم کے احترام کا اظہار کرنے اور یوم آزادی کی تقریبات میں جوش و خروش کے ساتھ شرکت کرنے کی بھی اپیل کی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan