سرینگر کے نشاط میں ایک سڑک حادثے میں 25 سالہ خاتون کی موت
سرینگر، 11 اگست (ہ س): سرینگر کے نشاط کے کرال سنگری علاقے میں رات گئے سڑک حادثے میں ایک 25 سالہ خاتون ہلاک ہوگئی۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ حادثہ تقریباً 1:30 بجے پیش آیا، جب ایک تیز رفتار گاڑی سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ انہوں نے بتایا کہ گ
تصویر


سرینگر، 11 اگست (ہ س): سرینگر کے نشاط کے کرال سنگری علاقے میں رات گئے سڑک حادثے میں ایک 25 سالہ خاتون ہلاک ہوگئی۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ حادثہ تقریباً 1:30 بجے پیش آیا، جب ایک تیز رفتار گاڑی سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ انہوں نے بتایا کہ گاڑی میں سفر کرنے والی ایک خاتون زخمی ہوئی اور اسے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ متوفی کی شناخت طوبیہ ایوب (25) دختر محمد ایوب کے بطور ہوئی ہے جو کہ باربر شاہ، سری نگر کی رہائشی تھیں۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور مزید کارروائی جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande