مہاراشٹر کے تمام امدادی آشرم اسکولوں کا تھرڈ پارٹی سیفٹی آڈٹ لازمی
جپتلائی آشرم اسکول کا لائسنس مستقل منسوخ، فرضی کمپلائنس رپورٹ دینے والے افسران کی معطلی کا حکم ممبئی ، 11 اگست (ہ س) مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے ریاست بھر کے تمام سرکاری مالی امداد حاصل ک
مہاراشٹر کے تمام امدادی آشرم اسکولوں کا تھرڈ پارٹی سیفٹی آڈٹ لازمی


جپتلائی

آشرم اسکول کا لائسنس مستقل منسوخ، فرضی کمپلائنس رپورٹ دینے والے افسران کی معطلی

کا حکم

ممبئی ، 11 اگست (ہ س)

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے ریاست بھر کے تمام سرکاری مالی

امداد حاصل کرنے والے آشرم اسکولوں کا تھرڈ پارٹی سیفٹی آڈٹ لازمی قرار دینے کا

حکم دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی گڑھ چرولی ضلع کے جپتلائی گاؤں میں واقع رہائشی آشرم

اسکول کا آپریٹنگ لائسنس مستقل طور پر منسوخ کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔وزیر اعلیٰ

نے جپتلائی آشرم اسکول میں زہریلے سانپ کے کاٹنے سے تین قبائلی طالبات کی موت پر

گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسکول میں بنیادی سہولیات کی کمی کے باعث

تقریباً 79 طالبات کو فرش پر سونا پڑ رہا تھا۔ ان کے مطابق واقعے میں انتظامی

لاپروائی سامنے آئی ہے اور طلبہ کی حفاظت کے معاملے میں حکومت زیرو ٹالرنس کی پالیسی

اختیار کرے گی۔

فڑنویس

نے کہا کہ اس طرح کی سنگین لاپروائی کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ واقعے کے بعد

فوری کارروائی کرتے ہوئے انہوں نے جپتلائی آشرم اسکول کا آپریٹنگ لائسنس مستقل طور

پر منسوخ کرنے کا حکم دیا۔ اس کے علاوہ غلط یا فرضی کمپلائنس رپورٹ جمع کرنے والے

معائنہ افسران کو فوری طور پر معطل کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ

جپتلائی گاؤں کے آشرم اسکول میں زہریلے سانپ نے چھ طالبات کو ڈس لیا تھا۔ واقعے کے

بعد تمام متاثرہ طالبات کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں چھٹی جماعت کی

دیپیکا لکڑا، آٹھویں جماعت کی سشمتا منڈل اور دوسری جماعت کی انو کورٹی کی علاج کے

دوران موت ہوگئی۔

سانپ کے

ڈسنے سے متاثرہ تین دیگر طالبات کا علاج جاری ہے، جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی

جارہی ہے۔ واقعے کی سنگینی کے پیش نظر حکومت نے ریاست کے تمام امدادی آشرم اسکولوں

میں طلبہ کی حفاظت، بنیادی سہولیات، رہائشی انتظامات اور انتظامی امور کا جامع

جائزہ لینے کے لیے تھرڈ پارٹی سیفٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر

اعلیٰ کے ان فیصلوں کے بعد ریاست کے آشرم اسکولوں میں طلبہ کی رہائش، بنیادی سہولیات،

حفاظتی انتظامات اور قواعد کی پابندی سے متعلق نگرانی مزید سخت ہونے کی توقع ہے۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande