ایل جی لداخ نے بلیک نیکڈ کرین فیسٹیول 2026 کا افتتاح کیا
جموں،11 اگست (ہ س)۔ لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے منگل کو ملک کے پہلے بلیک نیکڈ کرین فیسٹیول 2026 کا افتتاح کیا۔ فیسٹیول کا مقصد خطرے سے دوچار بلیک نیکڈ کرین کے تحفظ کے ساتھ ساتھ لداخ کے بلند پہاڑی ماحولیاتی نظام، آبی علاقوں اور مقامی
Lg


جموں،11 اگست (ہ س)۔

لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے منگل کو ملک کے پہلے بلیک نیکڈ کرین فیسٹیول 2026 کا افتتاح کیا۔ فیسٹیول کا مقصد خطرے سے دوچار بلیک نیکڈ کرین کے تحفظ کے ساتھ ساتھ لداخ کے بلند پہاڑی ماحولیاتی نظام، آبی علاقوں اور مقامی لوگوں کے پائیدار ذریعۂ معاش کو فروغ دینا ہے۔ فیسٹیول میں ہندوستان اور بیرون ممالک کے ماہرینِ ماحولیات، محققین اور جنگلی حیات کے ماہرین نے شرکت کی، جبکہ اقوام متحدہ سے وابستہ ماہرین کے علاوہ بھوٹان اور نیپال کے ماہرین بھی شریک ہوئے۔

ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں بلیک نیکڈ کرین کی تعداد تقریباً 16 ہزار ہے، جو ہندوستان، بھوٹان، چین اور نیپال میں پائی جاتی ہے۔ لداخ ہندوستان میں اس پرندے کا واحد افزائشی مسکن ہے۔ اس کی ماحولیاتی اور ثقافتی اہمیت کے پیش نظر لداخ انتظامیہ نے بلیک نیکڈ کرین کو لداخ کا ریاستی پرندہ قرار دیا ہے۔

فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ بلیک نیکڈ کرین کا تحفظ لداخ کے آبی علاقوں، گھاس کے میدانوں اور بلند پہاڑی ماحولیاتی نظام کے تحفظ سے براہ راست وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تسو کار، ہانلے اور دیگر افزائشی علاقے صرف جنگلی حیات کے مسکن نہیں بلکہ حیاتیاتی تنوع، آبی نظام اور مقامی چرواہا برادریوں کے لیے بھی انتہائی اہم ہیں۔

انہوں نے مقامی آبادی کو ماحولیاتی تحفظ میں اہم شراکت دار قرار دیتے ہوئے روایتی مقامی علم کو جدید سائنسی طریقوں کے ساتھ جوڑنے پر زور دیا۔سکسینہ نے کہا کہ بلیک نیکڈ کرین محض ایک پرندہ نہیں بلکہ امن کی علامت اور لداخ کے بلند پہاڑی ماحولیاتی نظام کی سفیر ہے۔ انہوں نے ذمہ دارانہ برڈ واچنگ، نیچر ٹورزم، وائلڈ لائف فوٹوگرافی، مقامی دستکاری اور روایتی مصنوعات کے ذریعے مقامی لوگوں کے لیے پائیدار معاشی مواقع پیدا کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ فیسٹیول کے دوران کمیونٹی نالج سرکل اور کمیونٹی ایکو مارکیٹ کا بھی انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر بلیک نیکڈ کرین کے تحفظ سے متعلق متعدد کتابیں، تحقیقی رپورٹس اور ایکشن پلان جاری کیے گئے، جبکہ انڈیا پوسٹ کے اشتراک سے بلیک نیکڈ کرین پر خصوصی ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande