
کولکاتا، 11 اگست (ہ س)۔ پورے دن کی شدید دھوپ اور حبس بھری گرمی کو برداشت کرنے کے بعد پیر کی شام جب سورج غروب ہوا تو شہر کے لوگوں کو اندازہ نہیں رہا ہوگا کہ تقریباً ایک سال قبل ہونے والی بارش کی ہولناک یادیں پھر سے تازہ ہونے والی ہیں۔ 23 ستمبر 2025 کو ہوئی انتہائی شدید بارش کے بعد پیر کی شام بھی شہر میں ایک بار پھر ایسی ہی صورتحال دیکھنے کو ملی۔
قابل ذکر ہے کہ 23ستمبر 2025 کو کولکاتا میں ہونے والی طوفانی بارش کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔ اس دن 24 گھنٹوں کے اندر شہر میں 251.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس میں سے 185 ملی میٹر بارش صرف ڈھائی بجے سے صبح 5 بجے کے درمیان ہوئی۔ ایک گھنٹے میں 100 ملی میٹر بارش کے ساتھ شاید کولکاتا والوں نے پہلی بار بادل پھٹنے جیسی صورتحال کا مشاہدہ کیا تھا کیونکہ موسمیاتی سائنس میںایک گھنٹے کے اندر کسی مقام پر کم از کم 100 ملی میٹر بارش ہونے کو کلاوڈ برسٹ کہا جاتا ہے۔
پیر کوپورے دن حبس بھری گرمیکے بعد، شام ہوتے ہی کولکاتا اور آس پاس کے علاقوں میں مطلع تیزی سے ابرآلود ہونا شروع گیا۔ ان بادلوں کی ایک موٹی تہہ تیزی سے کولکاتا کے آسمانوں کے ساتھ ساتھ ہاوڑہ، شمالی 24 پرگنہ اور ہوگلی کے کچھ حصوں پر پھیل گئی۔ شام ساڑھے چھ بجے کے قریب بارش شروع ہوئی اور دیکھتے دیکھتے ہی اسکی شدت انتہااختیار کر گئی۔
خاص طور پر کولکاتا کے وسطی اور شمالی حصوں میں بادلوں کی حرکت دیگر علاقوں سے زیادہ رہی۔ اس کا اثر براہ راست بارش کی شدت پر پڑا۔ بیلگچھیا میں صرف ایک گھنٹے میں 130 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ تھانتھنیا کالی باڑی کے علاقے میں بھی ایک گھنٹے میں 100 ملی میٹر بارش ہوئی۔ الٹا ڈانگا اور دتا باغان میں بھی تقریباً 100 ملی میٹر بارش ہوئی۔ ویرپاڑا میں ایک گھنٹے میں 90 ملی میٹر اور مانکتلہ میں 80 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
بارش کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ کئی علاقوں بشمول مراری پوکور، الٹا ڈانگا، شیام بازار، اہیری ٹولہ، ٹالا، بیلگچھیا اور دیش بندھو پارک کی سڑکیں سیکنڈوں میں پانی میں ڈوب گئیں۔ رات گئے ہونے والی موسلادھار بارش نے کام سے واپس آنے والوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔
غور طلب ہے کہ 2 اگست سے 7 اگست تک مسلسل پانچ دنوں کی بارش کے بعد کولکاتا میں ہفتہ اور اتوار کو بارش نہیں ہوئی۔ جنوبی بنگال کے بیشتر حصوں میں بھی ان دو دنوں کے دوران بہت کم بارش ہوئی۔ اس سے ابتدائی طور پر یہ یقین پیدا ہوا کہ بارش فی الحال رک گئی ہے اور یہ کہ موسم شدید بارش کی مدت سے عارضی طور پر توقف میں چلا گیا ہے۔ تاہم پیر کی شام ہونے والی بارش نے یہ پیش گوئیاں بدل دیں۔
علی پور میٹرولوجیکل آفس کی طرف سے منگل کی صبح جاری کردہ تازہ ترین پیش گوئی نے بھی اشارہ دیا کہ ریاست بھر میں بڑے پیمانے پر بادل نہیں تھے۔ بادلوں کی ایک گھنی تہہ بنیادی طور پر کولکاتا کے ساتھ ساتھ ہاوڑہ، ہوگلی اور شمالی 24 پرگنہ کے کچھ حصوں پر ہی چھائی رہی۔ اس سے یہ واضح ہوا کہ پیر کی شام کولکاتا اور اطراف کو چھوڑ کر ریاست کے بیشتر حصوں میں زیادہ بارش نہیں ہوئی ۔
ہندوستھان سماچار
--------
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد