
نئی دہلی، 11 اگست (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی بدھ کے روز وگیان بھون میں سابق صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند کی خود نوشت 'ٹرائمف آف دی انڈین ریپبلک: مائی لائف، مائی اسٹرگلز' کا اجرا کریں گے۔ وزیر اعظم اس موقع پر اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔
وزیر اعظم کے دفتر نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم کی طرف سے خودنوشت کا اجرا ہندوستان کی ممتاز ترین عوامی شخصیات میں سے ایک کی زندگی اور خدمات کو یادکرنے کا ایک خاص موقع ہوگا۔ خودنوشت میں رام ناتھ کووند کی زندگی، جدوجہد اور کامیابیوں کے ذاتی سفر کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اس کتاب میں ان کی ابتدائی زندگی سے لے کر ان کی عوامی زندگی اور ملک کے 14 ویں صدرجمہوریہ کی حیثیت سے ان کی خدمات تک کے اہم سنگ میل کا ذکرکیا گیا ہے۔
خودنوشت ان اقدار، تجربات اور حالات پر بھی روشنی ڈالتی ہے جنہوں نے کووند کی زندگی کو تشکیل دی۔ یہ کتاب ان کی عوامی زندگی اور ملک کی خدمت کے دوران کے تجربات کے بارے میں ذاتی نقطہ نظر پیش کرتی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی