کوئلہ گھوٹالے میں سپریم کورٹ کے کلین چٹ کے بعد کانگریس حملہ آور، کھرگے نے بدنام کرنے کی سازش قرار دیا
نئی دہلی، 11 اگست (ہ س)۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے سابق وزیر اعظم آنجہانی ڈاکٹر منموہن سنگھ کو کوئلہ گھوٹالے میں سپریم کورٹ سے کلین چٹ ملنے کے بعد ان کے خلاف عائد کئے گئے الزامات کو بدنام کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ گمراہ کن مہم
KHARGE-MANMOHAN-SINGH-COAL-SC-


نئی دہلی، 11 اگست (ہ س)۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے سابق وزیر اعظم آنجہانی ڈاکٹر منموہن سنگھ کو کوئلہ گھوٹالے میں سپریم کورٹ سے کلین چٹ ملنے کے بعد ان کے خلاف عائد کئے گئے الزامات کو بدنام کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ گمراہ کن مہم اب اپنے انجام کو پہنچ چکی ہے اور ڈاکٹر سنگھ ہر الزام سے بے داغ ثابت ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر سنگھ کی ایمانداری اور احتساب کا ریکارڈ موجودہ مودی حکومت کی کارکردگی کے بالکل الگ ہے۔

کھرگے نے منگل کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پرڈاکٹر منموہن سنگھ پرکانگریس کی پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی کے ایک انگریزی اخبار میں شائع ہونے والے مضمون کا اشتراک کرتے ہوئے یہ تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سنگھ کے خلاف مہم منصوبہ بند اور منظم تھی، جس میں بیوروکریسی، میڈیا، عدلیہ، سول سوسائٹی کے ساتھ ساتھ آر ایس ایس اور بی جے پی سے وابستہ افراد شامل تھے۔

کھرگے نے کہا کہ ڈاکٹر سنگھ کا دیانتداری اور جوابدہی کا ریکارڈ مرکز کی مودی حکومت کے کام کاج سے مختلف ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت نے جرائم اور بدعنوانی کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی ای ڈی اور سی بی آئی جیسی ایجنسیوں کا استعمال سیاسی مخالفین پر دباو¿ ڈالنے کے لیےکیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں رہتے ہوئے بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کرنے والے قائدین بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد اچانک ”پاک صاف “ ہو جاتے ہیں اور بعض صورتوں میں انہیں وزارتی عہدے بھی حاصل ہو جاتے ہیں۔

کانگریس صدر نے وزیر اعظم نریندر مودی پر بھی ڈاکٹر سنگھ کے خلاف سیاسی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا۔ انہوں نے 8 فروری 2017 کو راجیہ سبھا میں مودی کے اس تبصرے کا حوالہ دیا، جس میں انہوں نے ڈاکٹر سنگھ پر ”رین کوٹ پہن کر نہانے“ سے تعبیر کیا تھا۔ انہوں نے اس کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ وزیر اعظم اس وقت ان کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبا کو”معاف کرنے“ کی بات کر رہے ہیں، اس لیے انہیں ڈاکٹر سنگھ کے خلاف اپنے تبصرے کے لیے خود کو بھی معاف کر دینا چاہیے۔

کھرگے نے کہا کہ تاریخ ڈاکٹر منموہن سنگھ کو ایک سادہ ، نرم لیکن انتہائی موثر وزیر اعظم کے طور پر یاد رکھے گی۔ اس وقت کے سیاسی الزامات کے بجائے ڈاکٹر سنگھ کے کام اور وراثت کا اندازہ زیادہ واضح طور پر ہو گا۔

سپریم کورٹ نے 29 جولائی کو سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے خلاف کوئلہ بلاک الاٹمنٹ کیس میں مجرمانہ کارروائی کو ختم کرتے ہوئے انہیں سمن جاری کرنے کے حکم کو منسوخ کر دیا۔ منموہن سنگھ کا انتقال 27 دسمبر 2024 کو ہو چکا ہے۔ چیف جسٹس سوریہ کانت، جسٹس جوائے مالیہ باغچی اور جسٹس وی موہن پر مشتمل بنچ نے سی بی آئی کی کلوزر رپورٹ قبول کرلی ، جس میں ڈاکٹر سنگھ اور دیگر ملزمان کو کلین چٹ دی گئی تھی۔ ان کے خلاف الزامات کو سیاسی طور پر محرک قرار دیا ۔ اس فیصلے کے بعد کانگریس پارٹی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande