سی ڈی او ای،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے داخلہ کی آخری تاریخ بڑھا کر آٹھ ستمبر کی
نئی دہلی،11اگست(ہ س)۔ مرکز برائے فاصلاتی و آن لائن ایجوکیشن (سی ڈی اوای)،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اپنے تمام پروگراموں میں داخلے کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر کے اسے 8 ستمبر 2026 کردیا ہے۔ اس سے قبل آخری تاریخ دس اگست دوہزار چھ
سی ڈی او ای،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے داخلہ کی آخری تاریخ بڑھا کر آٹھ ستمبر کی


نئی دہلی،11اگست(ہ س)۔ مرکز برائے فاصلاتی و آن لائن ایجوکیشن (سی ڈی اوای)،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اپنے تمام پروگراموں میں داخلے کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر کے اسے 8 ستمبر 2026 کردیا ہے۔ اس سے قبل آخری تاریخ دس اگست دوہزار چھبیس تھی۔ اسکے علاوہ اپنے تعلیمی دائرہ کار کو وسیع کرنے اور طلبہ کو متعلقہ تعلیمی، لسانی اور عملی مہارتیں حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے، سینٹر نے موجودہ انچاس پروگراموں کے علاوہ، موجودہ تعلیمی سیشن دوہزار چھبیس ستائیس کے دوران گیارہ نئے سرٹیفکیٹ اور ڈپلومہ پروگرام بھی متعارف کرائے ہیں۔

سی ڈی او ای، کے تعلیمی پروگراموں میں یہ توسیع فاصلاتی اور آن لائن تعلیم تک رسائی کو بڑھانے کے لیے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی کوششوں کا حصہ ہے۔ نئے پروگراموں کے اضافے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے عزت مآب پروفیسر مظہر آصف،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ اور عالی وقار پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی، مسجل،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے متعلقہ اور مہارت پر مبنی پروگراموں کے ذریعے تعلیمی مواقع کو بہتر کرنے اور یونیورسٹی کی رسائی کو وسیع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کی سفارش سی ڈی او ای کے ڈائریکٹر پروفیسر اسلم خان نے متعدد امیدواروں کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں کے بعد کی تھی۔ پروفیسر خان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سی ڈی او ای ایسے تعلیمی پروگرام پیش کرنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے جو اعلیٰ تعلیم اور ملازمت کے مواقع کی بدلتی ہوئی ضروریات سے ہم آہنگ ہوں۔بی ایڈ اور ایم بی اے (او ڈی ایل) کے لیے داخلہ ٹیسٹ اب بائیس اگست دوہزار چھبیس کے بجائے انیس ستمبر دوہزار چھبیس کو منعقد ہوگا۔ دونوں پروگراموں کے لیے امتحان مرکز، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے کیمپس میں ہی ہوگا اور اس کی اطلاع ایڈمٹ کارڈ کے ذریعے دی جائے گی۔

نئے متعارف کردہ سرٹیفکیٹ پروگراموں میں مختلف زبانوں (فرانسیسی، ہسپانوی، چینی، فارسی، عربی اور روسی)، فوٹوگرافی اور ویڈیو ایڈیٹنگ، اینکرنگ اور براڈکاسٹ پریزنٹیشن، اور انڈین نالج سسٹم شامل ہیں۔ نئے پروگراموں میں مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل میڈیا میں ڈپلومہ اور کنفلکٹ انالیسس اینڈ پیس بلڈنگ میں ایڈوانسڈ ڈپلومہ بھی شامل ہے۔داخلے کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کو ان کے رجسٹرڈ ای میل کے ذریعے دستاویز کی تصدیق کے لیے مطلع کیا جائے گا۔ دستاویزات کی تصدیق اور فیس جمع کرانے کا عمل چھبیس ستمبر سے چھ اکتوبر دوہزار چھبیس تک کیا جائے گا جب کہ داخلہ سے متعلق کاروائیاں مکمل کرنے کی آخری تاریخ دس اکتوبر دوہزار چھبیس ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande