جے این میڈیکل کالج، اے ایم یو کے دو ریزیڈنٹس نے بین الاقوامی کانفرنس میں ایوارڈ جیتا
علی گڑھ, 11 اگست (ہ س) جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ کمیونٹی میڈیسن کے دو ریزیڈنٹس نے بالی، انڈونیشیا میں منعقدہ بارہویں بین الاقوامی کانفرنس برائے صحت عامہ میں سیشن کے بیسٹ ایوارڈ حاصل کیے۔ دونوں ریزیڈنٹس نے کانفرنس می
جے این میڈیکل کالج، اے ایم یو کے دو ریزیڈنٹس نے بین الاقوامی کانفرنس میں ایوارڈ جیتا


علی گڑھ, 11 اگست (ہ س) جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ کمیونٹی میڈیسن کے دو ریزیڈنٹس نے بالی، انڈونیشیا میں منعقدہ بارہویں بین الاقوامی کانفرنس برائے صحت عامہ میں سیشن کے بیسٹ ایوارڈ حاصل کیے۔ دونوں ریزیڈنٹس نے کانفرنس میں آن لائن شرکت کی۔

سینئر ریزیڈنٹ ڈاکٹر سید صہیب ہاشمی نے پروفیسر محمد اطہر انصاری کی نگرانی میں پیش کیے گئے اپنے تحقیقی مقالے ‘ایچ آئی وی کے ساتھ زندگی گزارنے والے بالغ افراد کی مدافعتی کیفیت اور اس سے متعلق طبی اور وبائی عوامل’ کے لئے یہ اعزاز حاصل کیا۔

جونیئر ریزیڈنٹ-3 ڈاکٹر محمد بلال نے ڈاکٹر علی جعفر عابدی کی نگرانی میں پیش کیے گئے اپنے تحقیقی مقالے بعنوان‘ ‘ غذائی قلت کے شکار 6-9659 مہینے کے بچوں کی نگہداشت کرنے والوں کو غذائیت سے متعلق تعلیم دینے کے بعد بچوں کے وزن میں اضافہ : شمالی ہند سے ایک نیم تجرباتی مطالعہ ’’ کے لئے دوسرے سیشن کا بیسٹ ایوارڈ حاصل کیا۔

شعبہ کمیونٹی میڈیسن کی چیئرپرسن پروفیسر عظمیٰ ارم ، پروفیسر سائرہ مہناز اور دیگر سینئر اساتذہ نے دونوں ریزیڈنٹس کوان کی دستیابی پر مبارک باد پیش کی۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande