کردار پر شک، شوہر نے بیوی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگائی
بیڑ، ممبئی ، 11 اگست (ہ س)۔ کردار پر شک اور مسلسل گھریلو تنازعہ کے دوران ایک شوہر نے اپنی آنگن واڑی کارکن بیوی پر پٹرول چھڑک کر اسے آگ لگا دی۔ پمپلنیر علاقے میں پیش آئے اس واقعے میں خاتون شدید جھلس گئی، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں
Husband-Sets-Wife-Ablaze-Over-


بیڑ، ممبئی ، 11 اگست (ہ س)۔ کردار پر شک اور مسلسل گھریلو تنازعہ کے دوران ایک شوہر نے اپنی آنگن واڑی کارکن بیوی پر پٹرول چھڑک کر اسے آگ لگا دی۔ پمپلنیر علاقے میں پیش آئے اس واقعے میں خاتون شدید جھلس گئی، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ پولیس کے مطابق پمپلنیر کی رہنے والی 37 سالہ انوشکا ملند شرسٹھ نے شکایت میں بتایا کہ ان کا 38 سالہ شوہر ملند راج بھاؤ شرسٹھ ان کے کردار پر شک کرتے ہوئے مسلسل مارپیٹ، گالم گلوچ اور ذہنی اذیت دیتا تھا۔ آنگن واڑی سے گھر واپس آنے میں تاخیر ہونے پر بھی وہ ان کے ساتھ بدسلوکی اور نازیبا زبان استعمال کرتا تھا۔

شکایت کے مطابق اسی گھریلو تنازع کے دوران شوہر نے غصے میں انوشکا کے جسم پر پٹرول چھڑک کر ماچس کی تیلی سے آگ لگا دی۔ خاتون کی چیخ و پکار سن کر ان کی ساس، سسر اور دیگر رشتہ دار موقع پر پہنچے اور آگ بجھائی۔ اس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔واقعے کے بعد ملند شرسٹھ موقع سے فرار ہوگیا۔ پمپلنیر پولیس اسٹیشن میں ملزم شوہر کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہتا کی متعلقہ دفعات کے تحت قتل کی کوشش، مارپیٹ، گالم گلوچ اور گھریلو تشدد کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس سب انسپکٹر دلیپ تھورات معاملے کی مزید تفتیش کررہے ہیں، جبکہ فرار ملزم کی تلاش جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande