
پٹنہ، 11 اگست(ہ س)۔آج یوم شہداء کے موقع پر، 11 اگست 1942 کو آزادی کے متوالے سات شہیدوں،جیسے اوماکانت پرساد سنگھ ، راما نند سنگھ ، ستیش پرساد جھا ، جگت پتی کمار، دیوی پدچودھری ، راجندر سنگھ اوررام گووندسنگھ کی دی گئی قربانیوں کو یاد کیا گیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پٹنہ کے شہداء میموریل احاطہ میں سرکاری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سرکاری تقریب میں وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے شہیدوں کے مجسموں پرگلپوشی کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ بیجیندر پرساد یادو، بہار قانون ساز کونسل کے چیئرمین اودھیش نارائن سنگھ، بہار قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نریندر نارائن یادو، عمارت تعمیرات کی وزیر لیشی سنگھ، خوراک اور صارفین تحفظ کے وزاشوک چودھری، سائنس، ٹیکنالوجی اور تکنیکی تعلیم کی وزیر شیلا کماری، کو آپریٹو کے وزیر رام کرپال یادو، رکن اسمبلی شیام رجک اور دیگر عوامی نمائندوں سمیت وزیر اعلیٰ کے سکریٹری سنجے کمار سنگھ، پٹنہ ڈویژن کے کمشنر میانک بربڑے،ڈی ایم کندن کمارایس ایس پی کارتیکیہ کے شرما، شہداء کے اہل خانہ اور اہم شخصیات نے شہیدوں کے مجسمہ پر گلپوشی کر کے اپنا قلبی خراج عقیدت پیش کیا۔اس کے بعد وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری سمیت وزراء،رکن اسمبلی اور معززی نے بہار قانون ساز اسمبلی کے احاطے میں واقع شہید پارک گئے اور امر جیوتی کے سامنے پھولوں کی چادر پیش کر کے تمام مجاہد آزادی کو سلام کر تے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر محکمہ اطلاعات ورابطہ عامہ کے فنکاروں کے ذریعہ بہار گیت اور حب الوطنی کے گیت پیش کئے گئے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan