یوم آزادی کی تقریبات میں ماحولیاتی سیاحت پر محکمہ جنگلات کا پریزنٹیشن
بہار کے مختلف حصوں میں پھیلے قدرتی وسائل کی بھی نمائش کی جائے گی پٹنہ، 11 اگست(ہ س)۔اس مرتبہ یومی آزادی کی سرکاری تقریب میں، گاندھی نہ صرف حب الوطنی کے جذبے سے لبریز ہو گا، بلکہ بہار کے بھرپور مذہبی، قدرتی اور ثقافتی ورثے کی نمائش بھی کی جائے گی۔ت
یوم آزادی کی تقریبات میں ماحولیاتی سیاحت پر محکمہ جنگلات کا پریزنٹیشن


بہار کے مختلف حصوں میں پھیلے قدرتی وسائل کی بھی نمائش کی جائے گی

پٹنہ، 11 اگست(ہ س)۔اس مرتبہ یومی آزادی کی سرکاری تقریب میں، گاندھی نہ صرف حب الوطنی کے جذبے سے لبریز ہو گا، بلکہ بہار کے بھرپور مذہبی، قدرتی اور ثقافتی ورثے کی نمائش بھی کی جائے گی۔تقریب میں محکمہ ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے کیمورکے مشہور منڈیشوری دھام پر مبنی ایک عظیم الشان جھانکی پیش کی جائے گی۔ ماحولیاتی سیاحت کے موضوع پر تیار کی جانے والی یہ جھانکی لوگوں کو بہار کے قدیم مذہبی مقامات کے ساتھ ساتھ ریاست کی قدرتی خوبصورتی سے بھی متعارف کرائے گا۔

محکمہ نے یوم آزادی کی تقریبات کے لیے جھانکی کی تعمیر کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ کیمور میں پنوارہ پہاڑی پر تقریباً 600 فٹ کی بلندی پر واقع تاریخی منڈیشوری مندر کی جھانکی نمایاں طور پر دکھائی دے گی۔

اس خصوصی جھانکی کی جھلکیاں صرف منڈیشوری مندر تک ہی محدود نہیں رہیں گی۔ اس کے توسط سے بہار کے مختلف حصوں میں پھیلے قدرتی وسائل کی بھی نمائش کی جائے گی۔ مونگیر میں بھیم باندھی وائلڈ لائف کی قدرتی خوبصورتی کو بھی دکھایا جائے گا۔ یہاںکے گھنے سال جنگلات اور گرم چشموں کو پرکشش انداز میں پیش کیا جائے گا، جو بہار کے جنگلات اور جنگلی حیات کی سیاحت کی صلاحیت کے بارے میں جانکاری دے گا۔

اس کے علاوہ والمیکی ٹائیگر ریزرو کی شاندار قدرتی خوبصورتی کو بھی دکھایا جائے گا۔ جنگل، جنگلی حیات اور قدرتی ماحول کے ذریعے، ریاست کے اہم ماحولیاتی سیاحت کے مقامات کی خصوصیات کو اجاگر کیا جائے گا۔ محکمہ کا مقصد لوگوں کو بہار کے قدرتی ورثے سے جوڑنا اور اس کی سیاحت کی صلاحیت کے بارے میں جھانکی کے ذریعے بیداری پیدا کرنا ہے۔

گیان بھارتم میں ہندوستانی علمی روایت کودیکھایا جائے گا۔ محکمہ فن و ثقافت سے موصولہ اطلاع کے مطابق، محکمہ یوم آزادی کی تقریبات کے دوران ’گیان بھارتم‘ تھیم پر مشتمل جھانکی پیش کرے گا۔ یہ جھانکی ہندوستانی علمی روایت سے متعلق سائنسی سروے، ڈیجیٹائزیشن اور مخطوطات کو محفوظ کرنے کے عمل کو ظاہر کرے گا۔ یہ پیشکش جدید ٹکنالوجی کے ذریعہ ہندوستانی علمی روایت کے بھرپور ورثے کو محفوظ رکھنے کی کوششوں کو اجاگر کرے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande