
نئی دہلی، 11 اگست (ہ س)۔ دہلی ہائی کورٹ فلم اداکارہ جانہوی کپور کے خلاف قابل اعتراض آن لائن مواد کو ہٹانے کا حکم دے گا۔ انوپ جے رام بھمبھانی کی بنچ نے ان کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے منگل کو یہ حکم جاری کیا۔ عدالت اس حوالے سے حکم نامہ اپ لوڈ کرے گی۔
سماعت کے دوران جانہوی کے وکیل نے کہا کہ انہوں نے ہندی اور تیلگو فلموں میں کام کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ پورن کنٹنٹ ہیں، سوشل میڈیا پر ان کے نام سے چل رہے ہیں، کئی ایسے فرضی اکاونٹ ہیں، جن سے کمائی کی جا رہی ہے۔ ان کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔
عدالت نے کہا کہ جہاں تک پورن کانٹنٹ کا تعلق ہے تو اسے روکنا ہی ہوگا ۔ جن فرضی اکاونٹ کے بارے میں بتایا جا رہا ہے، ان کی تعداد تقریباً 1,900 ہے، جیسے کہ فین پیج وغیرہ۔ کیا اس پر روک لگائی جا سکتی ہے؟ کیا آپ ڈیجیٹل دور میں فین نہیں چاہتے؟ فین پیجغلط ہو سکتے ہیں اور ان میں فحش مواد ہو سکتا ہے۔ اگر یہ تجارتی استحصال ہے، تو ٹھیک ہے، لیکن تمام فین پیجز کو نہیں ہٹایا جا سکتا۔
ہائی کورٹ اس سے قبل کئی اہم شخصیات کے ذاتی حقوق کے تحفظ کا حکم دے چکا ہے۔ ہائی کورٹ نے فلم اداکارہ تبو، کرکٹر یووراج سنگھ، ابھیشیک شرما، فلم اداکار اور رکن پارلیمنٹ روی کشن، کانگریس لیڈر ششی تھرور، اداکار ارجن کپور، تیلگو اداکار الوّ ارجن، کتھاواچک انیرودھاچاریہ، ملیالم اداکار موہن لال، بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ اور سابق رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر ا، پتنجلی آیوروید کے آچاریہ بال کرشن، فلم اداکارہ سوناکشی سنہا، بابا رام دیو، فلم اداکارہ کاجول، فلم اداکار وویک اوبرائے، آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ پون کلیان، سابق کرکٹر سنیل گواسکر، فلم اداکار سلمان خان، اداکار اجے دیوگن، اداکارہ اور رکن پارلیمنٹ جیا بچن، صحافی سدھیر چودھری، آرٹ آف لیونگ فاونڈیشن کے بانی شری شری روی شنکر، تیلگو اداکار ناگارجن، فلم اداکارہ ایشوریہ رائے بچن، اداکار ابھیشیک بچن اور فلم پروڈیوسر کرن جوہرکی شخصیت سے متعلق کسی چیز کا بغیر اجازت استعمال نہیں کرنے کا حکم دے چکا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد