
پٹنہ، 11 اگست(ہ س)۔ وزیر اعلی سمراٹ چودھری نے آج مجاہد آزادی، ماہر تعلیم، اور کسان لیڈر آنجہانی گروسہائے لال جی کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر شری کرشن میموریل ہال احاطہ میں منعقد سرکاری تقریب انکی تصویر پر گلپوشی کر کے اپنا خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر عمارت تعمیر کی وزیر لیشی سنگھ، کوآپریٹو کے وزیر رام کرپال یادو، سائنس، ٹیکنالوجی اور تکنیکی تعلیم کی وزیر شیلا کماری، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری سنجے کمار سنگھ، پٹنہ ڈویژن کے کمشنر میانک بربڑے،ڈی ایم کندن کمار، ایس ایس پی کارتیکیہ کے شرما اور کئی دیگر سیاسی اور سماجی کارکنوں نے آنجہانی گرو سہائے لال جی کی تصویر پرگلپوشی کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر محکمہ اطلاعات اوررابطہ عامہ کے فنکاروں نے آرتی پوجا، بھجن کیرتن، قومی گیت، قومی ترانہ، بہار گیت، اور حب الوطنی کے گیتوں کے پروگرام پیش کئے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan