سنٹرل گورنمنٹ پنشنرز ایسوسی نے جموں و کشمیر میں صحت مراکز کے قیام ک مطالبہ کیا
سنٹرل گورنمنٹ پنشنرز ایسوسی نے جموں و کشمیر میں صحت مراکز کے قیام ک مطالبہ کیا جموں، 11 اگست (ہ س)۔ سنٹرل گورنمنٹ پنشنرز ایسوسی ایشن جموں نے جموں و کشمیر میں سنٹرل گورنمنٹ صحت اسکیم کے مزید مراکز قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایسوسی ایشن نے اس سلسلے
Pension


سنٹرل گورنمنٹ پنشنرز ایسوسی نے جموں و کشمیر میں صحت مراکز کے قیام ک مطالبہ کیا

جموں، 11 اگست (ہ س)۔ سنٹرل گورنمنٹ پنشنرز ایسوسی ایشن جموں نے جموں و کشمیر میں سنٹرل گورنمنٹ صحت اسکیم کے مزید مراکز قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایسوسی ایشن نے اس سلسلے میں چیف سکریٹری اٹل ڈلو اور صحت و طبی تعلیم محکمہ کے کمشنر سکریٹری سے مرکزی صحت و خاندانی بہبود وزارت کے ساتھ معاملہ اٹھانے کی اپیل کی ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2019 کے بعد جموں و کشمیر کے سنٹرل پنشنرز کو مرکزی سرکاری صحت اسکیم میں شامل کیے جانے کے باعث موجودہ صحت مراکز میں مریضوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس سے بیرونی مریضوں کے شعبوں میں بھیڑ بڑھ گئی ہے اور خدمات متاثر ہو رہی ہیں۔ ایسوسی ایشن نے جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے سرکاری میڈیکل کالجوں اور ضلع اسپتالوں میں نئے صحت مراکز کے قیام کے لیے جگہ مختص کرنے کی پہل کا خیرمقدم کرتے ہوئے مجوزہ 10 مقامات پر مراکز کے قیام کی منظوری جلد حاصل کرنے کا مطالبہ کیا۔

ایسوسی ایشن کے صدر کلدیپ کھوڑا کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں مذکورہ مسائل کے علاوہ یوم آزادی اور ’ترنگا مہوتسو‘ سے متعلق پروگراموں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ارکان میں قومی پرچم تقسیم کیے گئے اور سنٹرل پنشنرز سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنے گھروں پر قومی پرچم لہرائیں۔ ایسوسی ایشن 15 اگست کو اپنے وزارت روڈ واقع دفتر میں یوم آزادی منائے گی، جبکہ 14 اگست کو سماعت سے محروم بچوں کے اسکول میں ترنگے کے موضوع پر رنگولی مقابلہ بھی منعقد کیا جائے گا۔

جنرل سکریٹری کے بی جے جندال نے بتایا کہ نئے صحت مراکز کا مسئلہ 10 مارچ 2026 کو نئی دہلی میں منعقدہ 35ویں اسکوا اجلاس میں بھی اٹھایا گیا تھا اور مرکزی حکومت سے مجوزہ مراکز قائم کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande