اچھبل اننت ناگ سڑک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار ہلاک، 4 دیگر زخمی
اچھبل اننت ناگ سڑک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار ہلاک، 4 دیگر زخمیسرینگر، 11 اگست (ہ س)۔ اچھبل اننت ناگ میں پتھر کی کان کے قریب منگل کو سڑک حادثے میں ایک بائیک سوار ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ایک اگنس کار (نمبر۔ جے کے 01 اے
اچھبل اننت ناگ سڑک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار ہلاک، 4 دیگر زخمی


اچھبل اننت ناگ سڑک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار ہلاک، 4 دیگر زخمیسرینگر، 11 اگست (ہ س)۔ اچھبل اننت ناگ میں پتھر کی کان کے قریب منگل کو سڑک حادثے میں ایک بائیک سوار ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ایک اگنس کار (نمبر۔ جے کے 01 اے بی-5445)، جس کو مزمل احمد گنائی ولد محمد مقبول ساکن نور پورہ ترال چلا رہے تھے، موٹرسائیکل نمبر سے ٹکرا گئی۔ موٹر سائیکل کو رئیس احمد گڈا ولد شبیر احمد ساکن ہرہامہ سنگم چلا رہا تھا۔ حادثے میں موٹر سائیکل سوار رئیس احمد گڈا اور پیچھے بیٹھاسوار آکاش رسول بٹ ولد غلام رسول ساکن سنگم ہرہامہ زخمی ہو گئے۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے ایس ڈی ایچ اچھبل منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے موٹر سائیکل سوار رئیس احمد گڈا کو مردہ قرار دے دیا۔ دیگر زخمیوں کو خصوصی علاج کے لیے جی ایم سی اننت ناگ ریفر کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande