بہار میں 30 سے40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی، 17 اضلاع میں اورنج الرٹ
پٹنہ، 11 اگست (ہ س)۔دو دن کی راحت کے بعد بہار میں اگلے تین دنوں میں موسم تیزی سے بدلنے والا ہے۔ محکمہ موسمیات نے 12 اگست سے 14 اگست تک کے لیے نئی اپ ڈیٹ جاری کردی ہے۔ ابتدائی طورپر تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ریاست کے کچھ حصوں کے لیے یلو الرٹ ج
بہار میں 30 سے40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی، 17 اضلاع میں اورنج الرٹ


پٹنہ، 11 اگست (ہ س)۔دو دن کی راحت کے بعد بہار میں اگلے تین دنوں میں موسم تیزی سے بدلنے والا ہے۔ محکمہ موسمیات نے 12 اگست سے 14 اگست تک کے لیے نئی اپ ڈیٹ جاری کردی ہے۔ ابتدائی طورپر تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ریاست کے کچھ حصوں کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے ، لیکن 14 اگست تک ریاست کے کئی اضلاع میں شدید بارش کا خطرہ بڑھ جائے گا۔12 اگست کو بہار کے شمال مغرب، جنوب مغرب اور شمال مشرق کے 17 اضلاع کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ان اضلاع میں مغربی چمپارن، مشرقی چمپارن، گوپال گنج، سیوان، سارن، بکسر، بھوجپور، روہتاس، کیمور، اورنگ آباد، سپول، ارریہ، کشن گنج، سہرسہ، مدھے پورہ، پورنیہ اور کٹیہار شامل ہیں۔ان علاقوں میں 30 سے40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے اور آسمانی بجلی گرنے کی توقع ہے۔ باقی وسط اور جنوبی اضلاع جیسے کہ پٹنہ، گیا، مظفر پور اور بھاگلپور میں موسم معمول کے مطابق رہے گا۔ 13 اگست کو موسم بنیادی طور پر شمالی بہار کو متاثر کرے گا۔ اس دن پورے شمالی بہار کے اضلاع کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔ ان میں مغربی چمپارن، مشرقی چمپارن، گوپال گنج، سیوان، سارن، سیتامڑھی، شیوہر، مظفر پور، مدھوبنی، دربھنگہ، ویشالی، سمستی پور، سپول، ارریہ، کشن گنج، سہرسہ، مدھے پورہ، پورنیہ اور کٹیہار شامل ہیں۔یہاں تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جنوبی بہار کے اضلاع جیسے کہ پٹنہ، گیا، بکسر، بھوجپور، روہتاس، جہان آباد اور بھاگلپور کے لیے کوئی وارننگ نہیں ہے۔14 اگست کو بہار بھر میں سب سے خراب موسم کی توقع ہے۔ اس دن 17 اضلاع کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے، جس میں تیز بارش، بجلی گرنے اور 30-40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلے گی۔ ان میں سپول، ارریہ، کشن گنج، سہرسہ، مدھے پورہ، پورنیہ، کٹیہار، کھگڑیا، مونگیر، بھاگلپور، بانکا، جموئی، بکسر، بھوجپور، روہتاس، کیمور اور اورنگ آباد شامل ہیں۔ پٹنہ، گیا، مظفر پور، دربھنگہ، مغربی چمپارن اور مشرقی چمپارن سمیت ریاست کے دیگر تمام اضلاع کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande