ممبئی-احمدآباد بلٹ ٹرین کوریڈور پر برقی کاری کے کام میں تیزی
نئی دہلی، 11 اگست (ہ س)۔ ممبئی-احمدآباد بلٹ ٹرین کوریڈور پر برقی کاری کا کام تیزی سے جاری ہے۔ 508 کلومیٹر طویل اس ہائی اسپیڈ ریل کوریڈور پر ٹرینوں کو 320 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلانے کے لیے جدید 2×25 کے وی اوورہیڈ برقی کاری نظام نصب کیا جا رہ
ممبئی-احمدآباد بلٹ ٹرین کوریڈور پر برقی کاری کے کام میں تیزی


نئی دہلی، 11 اگست (ہ س)۔ ممبئی-احمدآباد بلٹ ٹرین کوریڈور پر برقی کاری کا کام تیزی سے جاری ہے۔ 508 کلومیٹر طویل اس ہائی اسپیڈ ریل کوریڈور پر ٹرینوں کو 320 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلانے کے لیے جدید 2×25 کے وی اوورہیڈ برقی کاری نظام نصب کیا جا رہا ہے۔

وزارتِ ریلوے کے مطابق اس نظام کے ذریعے ٹرینوں کو مسلسل اور مستحکم بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ برقی کاری کے نیٹ ورک کی تعمیر میں تقریباً 22,000 اسٹیل ماسٹ اور 25,700 سے زائد کینٹی لیور اسمبلیاں استعمال کی جا رہی ہیں۔ ان کا استعمال اوورہیڈ برقی نظام کو مضبوطی اور درستگی کے ساتھ نصب کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

اس منصوبے میں ’میک اِن انڈیا‘ کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے۔ برقی کاری کے نظام کے کئی اہم اجزا ملک میں ہی تیار کیے جا رہے ہیں، جس سے ملک کی مقامی مینوفیکچرنگ صلاحیت کو مزید مضبوطی مل رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande