حکمراں اور اپوزیشن کی تنگ نظر سیاست سے دور رہیں ’جین زی‘: مایاوتی
لکھنؤ، 11 اگست(ہ س)۔بہوجن سماج پارٹی( بی ایس پی) کی قومی صدر اور اترپردیش کی سابق وزیر اعلیٰ مایاوتی نے طلبہ اور نوجوانوں، یعنی ’جین زی‘ سے اپیل کی ہے کہ وہ اقتدار اور اپوزیشن کی سیاسی کشمکش سے دور رہیں اور اپنے مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کریں۔لکھنؤ
حکمراں اور اپوزیشن کی تنگ نظر سیاست سے دور رہیں ’جین زی‘: مایاوتی


لکھنؤ، 11 اگست(ہ س)۔بہوجن سماج پارٹی( بی ایس پی) کی قومی صدر اور اترپردیش کی سابق وزیر اعلیٰ مایاوتی نے طلبہ اور نوجوانوں، یعنی ’جین زی‘ سے اپیل کی ہے کہ وہ اقتدار اور اپوزیشن کی سیاسی کشمکش سے دور رہیں اور اپنے مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کریں۔لکھنؤ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مایاوتی نے الزام عائد کیا کہ حکمراںاور اپوزیشن اپنے سیاسی مفادات کے لیے عوام کی توجہ اہم مسائل سے ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کے باعث پارلیمنٹ کی کارروائی بھی متاثر ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہلی کے جنتر منتر پر طلبہ اور نوجوانوں کی تحریک کو کانگریس اور اس کی اتحادی جماعتوں نے مبینہ طور پر سیاسی رخ دے دیا، جبکہ اب جھارکھنڈ میں طلبہ کے احتجاج کو بی جے پی اور اس کے حامی سیاسی مفاد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔مایاوتی نے کہا کہ طلبہ کو سیاسی جماعتوں کی سیاست کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی ایس پی کی سابقہ حکومتوں میں طلبہ کے مسائل حل کیے گئے اور نوجوانوں کے لیے بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا کیے گئے۔بی ایس پی سربراہ نے سرکاری ملازمتوں میں دلت، آدیواسی اور دیگر پسماندہ طبقات کے ریزرویشن کو کمزور کیے جانے کا بھی الزام لگایا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ آئندہ انتخابات میں بی ایس پی کو منتخب کریں، کیونکہ ان کے مطابق یہی ملک اور عوام کے مفاد میں ’وقت کی ضرورت‘ ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande