آسام میں سیلاب سے 10 اضلاع میں 126,431 افراد متاثر، ایک اور لاش برآمد
گوہاٹی، 11 اگست (ہ س)۔ آسام کے 10 اضلاع میں سیلاب سے 126,431 افراد متاثر ہو ئے ہیں۔اس دوران ایک اور لاش برآمد ہوئی ہے۔ سیلاب میں اپنا سب کچھ کھونے والے اپنے آشیانے دوبارہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ املاک اور بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان کا تخم
Assam-flood-relief-NDRF-SDRF


گوہاٹی، 11 اگست (ہ س)۔ آسام کے 10 اضلاع میں سیلاب سے 126,431 افراد متاثر ہو ئے ہیں۔اس دوران ایک اور لاش برآمد ہوئی ہے۔ سیلاب میں اپنا سب کچھ کھونے والے اپنے آشیانے دوبارہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ املاک اور بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ لگانے کا کام شروع ہو چکاہے۔

غیر سرکاری تنظیمیں اور عام شہری متاثرہ علاقوں میں ضروری سامان پہنچا رہے ہیں۔ جو لوگ مالی امداد فراہم کرنے سے قاصر ہیں،وہ رضاکارانہ طور پرمحنت کے ذریعہ اس تباہی سے لوگوں کو راحت پہنچانے کے کام میں اپنا تعاون دے رہے ہیں۔ بالائی آسام کے شیوساگر، چرائیدیو اور جورہاٹ اضلاع میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہے۔

آسام اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے 10 اگست تک کے اعداد و شمار کے مطابق، دھنسیری ندی (نوملی گڑھ اور گولاگھاٹ علاقے میں) اور دریائے کسیارا (سری بھوم علاقہ میں) اب بھی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔ دریں اثنا، پیر کو شیو ساگر ضلع میں ایک اور لاش برآمد ہوئی، جس سے ریاست میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 102 ہوگئی۔

اس وقت 10 اضلاع میں سیلاب کا سلسلہ جاری ہے۔ متاثرہ اضلاع میں ناگون، گولاگھاٹ، شیو ساگر، ہوجائی، درنگ، کاربی آنگلانگ، لکھیم پور، کچھار، چرائیدیو اور جورہاٹ شامل ہیں۔ سیلاب سے 10 اضلاع کے 25 ریونیو ڈویژنوں کے کل 458 گاو¿ں متاثر ہوئے ہیں۔ فی الحال، ریاست کے کل 126,431 افراد اب بھی متاثر ہیں اور 11,287.04 ہیکٹیئر زرعی زمینپانی میں ڈوبی ہوئی ہے۔

سیلاب میں راحت اور بچاو مہم میں ایس ڈی آر ایف، فوج / نیم فوجی دستے، این ڈی آر ایف، ڈی ڈی آر ایف، ایئر فورس، پولیس، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز (ایف اینڈ ای ایس)، سرکل آفس/مقامی انتظامیہ، سول ڈیفنس/تربیت یافتہ رضاکار اور محکمہ فائر بریگیڈ سیلاب سے راحت اور بچاو کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ دریں اثنا، ریاستی حکومت نے ہفتہ کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کل 58 طبی ٹیمیں تعینات کیں۔ اس دوران 4 کشتیاں بھی امدادی کاموں میں مصروف رہیں۔ دریں اثنا سیلاب سے متاثرہ 40 افراد کو کشتیوں کے ذریعے بچا کر محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے۔

ریاستی حکومت کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ لوگوں میں امدادی سامان تقسیم کیا، جس میں چاول 260.364کوئنٹل ، دال46.548کوئنٹل ،، نمک 13.9728 کوئنٹل ،، سرسوں کا تیل 725.27 لیٹر اورمویشیوں کا چارہ-گیہوں کا چوکر 1396.07 کوئنٹل شامل ہے۔ سیلاب نے بڑے پیمانے پر سڑکوں، پلوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچایا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande