جیڈی میٹلہ آر ٹی سی ڈپو میں حادثہ، بس کی مرمت کے دوران مکینک کی موت
حیدرآباد، 11 اگست (ہ س) ۔جیڈی میٹلہ کے آر ٹی سی ڈپو میں پیش آئے ایک المناک حادثے میں 39 سالہ مکینک سنتوش کمار کی موت ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق سنتوش کمارڈپو میں ایک بس کے نیچے لیٹ کراس کے بریکس کی مرمت کررہے تھے کہ اچانک بس آگے بڑھ گئی۔ بس کی زد میں
جیڈی میٹلہ آر ٹی سی ڈپو میں حادثہ، بس کی مرمت کے دوران مکینک کی موت


حیدرآباد، 11 اگست (ہ س) ۔جیڈی میٹلہ کے آر ٹی سی ڈپو میں پیش آئے ایک المناک حادثے میں 39 سالہ مکینک سنتوش کمار کی موت ہوگئی۔

اطلاعات کے مطابق سنتوش کمارڈپو میں ایک بس کے نیچے لیٹ کراس کے بریکس کی مرمت کررہے تھے کہ اچانک بس آگے بڑھ گئی۔ بس کی زد میں آنے سے مکینک شدیدزخمی ہوگئے اور موقع پر ہی دم توڑدیا۔

حادثے کے بعد ڈپو میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس اس وقت آگے بڑھی جب مکینک اس کے نیچے مرمت کا کام کررہے تھے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر جیڈی میٹلہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردی۔ پولیس حادثے کی وجوہات اور بس کے اچانک آگے بڑھنے کے حالات کا پتہ لگانے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کررہی ہے۔

پولیس نے معاملہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔ حادثے سے متعلق مزید تفصیلات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آنے کی توقع ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande