یومِ آزادی کے موقع پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں 14 اگست کو مشاعرہ کا انعقاد
علی گڑھ, 11 اگست (ہ س) ثقافتی و تخلیقی پروگراموں کے ذریعہ جشن یومِ آزادی منانے کی اپنی قدیم روایت کے تحت علی گڑھ مسلم یونیورسٹی 14 اگست کو شام 7:45 بجے یونیورسٹی پولی ٹیکنک آڈیٹوریم میں یومِ آزادی مشاعرہ منعقد کرے گی، جس میں علی گڑھ اور ملک کے دیگر
اے ایم یو


علی گڑھ, 11 اگست (ہ س) ثقافتی و تخلیقی پروگراموں کے ذریعہ جشن یومِ آزادی منانے کی اپنی قدیم روایت کے تحت علی گڑھ مسلم یونیورسٹی 14 اگست کو شام 7:45 بجے یونیورسٹی پولی ٹیکنک آڈیٹوریم میں یومِ آزادی مشاعرہ منعقد کرے گی، جس میں علی گڑھ اور ملک کے دیگر مقامات سے تعلق رکھنے والے ممتاز اردو شعراء اپنا کلام پیش کریں گے۔

شعبہ اردو کے چیئرمین پروفیسر سید سراج الدین اجملی نے بتایا کہ اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون مشاعرے کی صدارت کریں گی۔ شہر سے باہر سے شرکت کرنے والے ممتاز شعرا میں پروفیسر شہپر رسول، سلمیٰ شاہین، فرحت احساس ، امیر امام ، احمد محفوظ اور شفق سوپوری شامل ہیں، جبکہ علی گڑھ کی نمائندگی پروفیسر غضنفر، پروفیسر مہتاب حیدر نقوی، پروفیسر شہاب الدین ثاقب، ڈاکٹر عارف حسن خان، خورشید عالم، ڈاکٹر نسیم عالم اور دیگر شعرا کریں گے۔

یہ مشاعرہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی یومِ آزادی تقریبات کا ایک اہم حصہ ہے اور اردو ادب اور ہندوستان کی مالا مال ثقافتی روایات سے یونیورسٹی کی دیرینہ وابستگی کی عکاسی کرتا ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande