اگلے 5 سے 6 دنوں کے دوران ملک بھر کے الگ الگ علاقوں میں شدید بارش کا انتباہ
نئی دہلی، 11 اگست (ہ س)۔ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ملک بھر کے الگ الگ علاقوں میں اگلے 5 سے 6 دنوں کے دوران تیز ہواوں کے ساتھ بھاری بارش کا انتباہ جاری کیا ہے۔ اس دوران، دہلی-این سی آر میں بھی اگلے دو سے تین دنوں کے دوران ہلکی بارش ہو
بارش


نئی دہلی، 11 اگست (ہ س)۔ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ملک بھر کے الگ الگ علاقوں میں اگلے 5 سے 6 دنوں کے دوران تیز ہواوں کے ساتھ بھاری بارش کا انتباہ جاری کیا ہے۔ اس دوران، دہلی-این سی آر میں بھی اگلے دو سے تین دنوں کے دوران ہلکی بارش ہونے کی توقع ہے۔

آئی ایم ڈی کے مطابق بدھ کو دوپہر اور شام کے درمیان ہلکی بارش متوقع ہے۔ دن کے لیے زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 34تا36 سینٹی ڈگری اور 24تا26 سینٹی ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ جمعرات اور جمعہ کو بھی صورتحال یکساں رہے گی۔ اس دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بھی معمول کے مطابق رہے گا۔

واضح رہے کہ دارالحکومت میں آج صبح ہلکی بارش ہوئی لیکن یہاں ہلکی دھوپ کی وجہ سے دوپہر کو دوبارہ مرطوب گرمی محسوس کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغربی مدھیہ پردیش کے اوپر کم دباو والے علاقے کے زیر اثر بدھ کو بہت زیادہ بارش کا امکان ہے۔

ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی، مغربی اتر پردیش، مشرقی اتر پردیش، مغربی راجستھان اور شمال مغربی ہندوستان کے مشرقی راجستھان، مشرقی ہندوستان کے انڈمان اور نکوبار جزائر، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال، سکم، گنگا کے مغربی بنگال، جھارکھنڈ، بہار اور شمال مشرقی ہندوستان کے اڈیشہ، اگلے 5 سے 6 دنوں کے دوران مغربی ہندوستان کے کونکن، گوا، مدھیہ مہاراشٹر اور گجرات کے زیادہ تر مقامات پر کہیں کہیں زیادہ بارش کے ساتھ کافی حد تک شدید بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ، ان علاقوں میں 40سے70 کلومیٹر فی گھنٹہ اور اس سے زیادہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مشرقی راجستھان میں الگ الگ مقامات پر 30 سینٹی میٹر تک، مغربی مدھیہ پردیش میں 21 سینٹی میٹر تک، جموں و کشمیر، پنجاب، مغربی اتر پردیش اور میگھالیہ میں 12-20 سینٹی میٹر تک، مغربی بنگال، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، ہریانہ، مغربی راجستھان، مدھیہ مہاراشٹر، گجرات کے علاقے، تمل ناڈو، چھتیس گڑھ اور تریپورہ میں 7 سے 11 سینٹی میٹر تک شدید بارش ہوئی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande