فرخ آباد: سڑک حادثات میں خاتون سمیت تین کانوڑ یاتریوں کی موت
فرخ آباد، 10 اگست (ہ س)۔ اتر پردیش کے فرخ آباد ضلع میں کانوڑ یاترا کے دوران پیش آئے دو الگ الگ سڑک حادثات میں ایک خاتون سمیت تین کانوڑ یاتریوں کی موت ہوگئی۔ محمد آباد علاقے میں ہوائی پٹی کے قریب حادثے میں خاتون سمیت دو کانوڑ یاتریوں نے موقع پر ہی د
فرخ آباد: سڑک حادثات میں خاتون سمیت تین کانوڑ یاتریوں کی موت


فرخ آباد، 10 اگست (ہ س)۔ اتر پردیش کے فرخ آباد ضلع میں کانوڑ یاترا کے دوران پیش آئے دو الگ الگ سڑک حادثات میں ایک خاتون سمیت تین کانوڑ یاتریوں کی موت ہوگئی۔ محمد آباد علاقے میں ہوائی پٹی کے قریب حادثے میں خاتون سمیت دو کانوڑ یاتریوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا، جبکہ راج پور علاقے کے ڈبری کے قریب ٹریکٹر کی زد میں آنے سے 22 سالہ کانوڑ یاتری کی موت ہوگئی۔

محمد آباد کوتوالی علاقے میں ہوائی پٹی کے قریب کانوڑ یاتری حادثے کا شکار ہوئے۔ مین پوری کے جنگ پورہ کی رہنے والی گرجا دیوی زوجہ رام لڑیت اور بیور تھانہ علاقے کے کھاکیتال کے رہنے والے رشیبھ ولد مایا پرکاش اپنے ساتھیوں کے ساتھ کانوڑ لے کر مارکنڈ مندر میں جل چڑھانے جا رہے تھے۔

ساتھیوں کے مطابق تقریباً 25 سے 26 افراد کانوڑ یاترا پر نکلے تھے۔ تمام لوگ پانچال گھاٹ سے جل بھر کر واپس لوٹ رہے تھے۔ اسی دوران ہوائی پٹی کے قریب محمد آباد کی جانب سے آنے والی ایک موٹر سائیکل نے کانوڑ یاتریوں کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے بعد پیچھے سے آنے والی ایک گاڑی کی زد میں آنے سے گرجا دیوی اور رشیبھ کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔اطلاع ملنے پر محمد آباد کوتوالی پولیس موقع پر پہنچی۔ پولیس نے دونوں لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسپتال بھیج دیا۔

دوسری جانب راج پور تھانہ علاقے کے ڈبری کے قریب اٹاوہ-بریلی ہائی وے پر 22 سالہ وویک ولد لال من، ساکن گنگاپوروا، تھانہ گورسہائے گنج، ضلع قنوج بھی حادثے کا شکار ہوگیا۔

بتایا گیا کہ وویک تقریباً 35 افراد کے ساتھ کانوڑ لے کر نکلا تھا۔ راستے میں کانوڑ کھنڈت ہونے کے بعد اس کے ساتھی پانچال گھاٹ سے جل لینے چلے گئے۔ وویک اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ڈبری روڈ کے قریب کھڑا تھا۔ اسی دوران ایک ٹریکٹر کا پہیہ اس کے اوپر سے گزر گیا۔حادثے میں وویک شدید زخمی ہوگیا۔ اس کے ساتھی اسے آٹو کے ذریعے ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ وویک گورسہائے گنج سے گولک ناتھ جا رہا تھا۔ اس کی موت کی خبر ملتے ہی اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔ وویک دو بھائیوں میں بڑا تھا۔

کانوڑ یاترا کے دوران پیش آئے دونوں سڑک حادثات میں خاتون سمیت تین کانوڑ یاتریوں کی موت سے علاقے میں غم کی لہر ہے۔سی او محمد آباد ابھے کمار ورما نے بتایا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم ہاؤس بھیج دیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد فرار ہونے والے گاڑی کے ڈرائیور کا پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande