
جموں, 10 اگست (ہ س)۔ یوم آزادی کے پیش نظر جموں و کشمیر پولیس اور بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے بین الاقوامی سرحد کے قریب ارنیا کے مختلف علاقوں میں مشترکہ محاصرہ اور تلاشی آپریشن کیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی ایک نالہ، کول کلاں اور ملحقہ علاقوں میں اتوار کی شام تقریباً 6 بجے شروع کی گئی، جو دو گھنٹے تک جاری رہی۔
اس دوران سیکورٹی اہلکاروں نے تقریباً 15 مکانات اور جھونپڑیوں کی تلاشی لی۔ پولیس کے مطابق کارروائی یوم آزادی کے پیش نظر حفاظتی نگرانی اور علاقے میں تسلط مضبوط بنانے کے معمول کے اقدامات کا حصہ تھی۔ آپریشن کے دوران صورتحال معمول پر رہی اور کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر