
برطانوی پارلیمنٹ نے انڈین گورنمنٹ ایکٹ 1858 منظور کیا، جس کے تحت ہندوستانی انتظامیہ کو برطانوی سلطنت کے ماتحت کر دیا گیا۔ اس ایکٹ کو 2 اگست 1858 کو شاہی منظوری حاصل ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی ایسٹ انڈیا کمپنی کی حکمرانی کا خاتمہ ہو گیا اور ہندوستان براہِ راست برطانوی سلطنت کی نوآبادی بن گیا۔ ہندوستان میں ایسٹ انڈیا کمپنی کی حکمرانی بنیادی طور پر 1757 سے 1858 تک رہی۔ 31 دسمبر 1600 کو ایک تجارتی ادارے کے طور پر قائم ہونے والی اس برطانوی کمپنی نے بتدریج ہندوستان کی سیاست پر قبضہ کر لیا۔ اس کی حکمرانی کا آغاز جنگِ پلاسی (1757) سے ہوا، جس میں رابرٹ کلائیو کی قیادت میں کمپنی نے بنگال کے نواب سراج الدولہ کو شکست دی۔ یہی واقعہ ہندوستان میں کمپنی راج کی پہلی مضبوط سیاسی بنیاد ثابت ہوا۔
اہم تاریخی واقعات
1858 – برطانوی پارلیمنٹ نے انڈین گورنمنٹ ایکٹ 1858 منظور کیا، جس کے تحت ہندوستان کا اقتدار ایسٹ انڈیا کمپنی سے براہِ راست سلطنت برطانیہ کے حوالے کر دیا گیا۔
1934 – ایڈولف ہٹلر جرمنی کے اعلیٰ ترین آمر (فیوہرر) بنے۔
1954 – دادرا اور نگر حویلی کو پرتگالی حکومت سے آزادی حاصل ہوئی۔
1987 – وشواناتھن آنند نے عالمی جونیئر شطرنج چیمپئن شپ کا خطاب جیتا۔
1990 – عراق نے کویت پر قبضہ کر لیا اور وہاں کے امیر سعودی عرب منتقل ہو گئے۔
1999 – چین نے 8000 کلومیٹر فاصلے تک زمین سے زمین پر مار کرنے والے طویل فاصلے کے میزائل کا تجربہ کیا۔
2012 – لندن اولمپکس میں ہندوستان نے مجموعی طور پر 6 تمغے جیتے، جن میں 2 چاندی اور 4 کانسی کے تمغے شامل تھے۔ ہندوستان اس مقابلے میں 55ویں نمبر پر رہا۔
پیدائش
1835 – ایلیشا گرے – ٹیلی فون کے موجد۔
1861 – پرفل چندر رائے – ہندوستان کے ممتاز سائنس دان، جنہیں بابائے کیمیا کہا جاتا ہے۔
1876 – پنگلی وینکیا – ہندوستان کے قومی پرچم ترنگا کے ڈیزائن تیار کرنے والے مجاہدِ آزادی۔
1958 – ارشد ایوب – سابق بھارتی کرکٹر۔
1966 – ایم وی شری دھر – بھارتی کرکٹر۔
1970 – فیلو والیس – بھارتی کرکٹر۔
انتقال
1930 – چنی لال بسو – بھارت کے معروف ماہرِ کیمیا، سائنس دان، طبیب اور محبِ وطن۔
1980 – رام کنکر بیج – پدم بھوشن سے نوازے گئے بھارت کے معروف مجسمہ ساز اور مصور۔
1988 – نِتیانند قانونگو – بھارتی سیاست دان، جن کا تعلق ریاست اڈیشہ سے تھا۔
2009 – دیویندر ناتھ دویدی – کانگریس کے سینئر رہنما اور گجرات کے نامزد گورنر۔
2010 – کمل کپور – بھارتی سنیما کے مقبول اداکار۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد