
نئی دہلی، 9 جولائی (ہ س)۔ سینسیکس کے ہفتہ واری کاروبار ختم ہونے کے د ن گھریلو شیئر مارکیٹ میں آج تیزی کا رجحان نظر آیا۔ تاہم، ٹریڈنگ کے آخری آدھے گھنٹے میں فروخت کا زبردست دباؤ ہونے کی وجہ سے حصص بازار کا اضافہ محدود رہ گیا۔ دن کے کاروبار کے بعد سینسیکس 0.31 فیصد اور نفٹی 0.34 فیصد کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔
آج دن کے کاروبار کے دوران رئیلٹی، میڈیا اور کنزیومر ڈیوریبل سیکٹرز کے حصص میں زبردست خرید و فروخت ہوئی۔ اسی طرح بینکنگ، کیپٹل گڈز، ایف ایم سی جی، ہیلتھ کیئر، میٹل اور پبلک سیکٹر انٹرپرائز انڈیکس بھی مضبوطی کے ساتھ بند ہوئے۔ دوسری جانب آج آئی ٹی اور آٹو موبائل سیکٹر کے حصص میں فروخت کا دباو¿ رہا۔ براڈر مارکیٹ میں بھی مسلسل خریدار رہی، جس کی وجہ سے نفٹی مڈ کیپ انڈیکس 1.38 فیصد کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ اسی طرح اسمال کیپ انڈیکس نے آج کا کاروبار 1.80 فیصد اضافے کے ساتھ ختم کیا۔
حصص بازار میں آج آئی مضبوطی کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کے اثاثے میں 5.5 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کا اضافہ کیا ہے۔ بی ایس ای پر درج کمپنیوں کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج کی ٹریڈنگ کے بعد بڑھ کر 476.35 لاکھ کروڑ روپے (عارضی) ہو گئی، جو گزشتہ کاروباری دن بدھ کو 470.68 لاکھ کروڑ روپے تھی۔ اس طرح سرمایہ کاروں کو آج کی تجارت سے تقریباً 5.67 لاکھ کروڑ روپے کا فائدہ ہوا ہے۔
آج، دن کے کاروبار کے دوران، بی ایس ای میں 4,416 حصص میں ایکٹو ٹریڈنگ ہوئی۔ ان میں سے 2,915 حصص کے بھاو¿ اضافہ کے ساتھ بند ہوئے جبکہ 1,323 حصص کے بھاو¿ میں کمی درج کی گئی ۔ وہیں 178 کے حصص بغیر کسی اتار چڑھاو¿ کے بند ہوئے۔ آج، این ایس ای میں 2,989 حصص میں فعال تجارت ہوئی ۔ ان میں سے 2,282 حصص منافع کمانے کے بعد سبز نشان میں اور 707 حصص نقصان اٹھانے کے بعد سرخ نشان میں بند ہوئے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 20 حصص فائدہ کے ساتھ بند ہوئے اور 10 حصص نقصان کے ساتھ بند ہوئے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 30 حصص سبز اور 20 حصص سرخ نشان میں بند ہوئے۔
بی ایس ای سینسیکس آج 72.54 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 76,576.14 پر کھلا۔ ٹریڈنگ شروع ہوتے ہی خریداروں نے خریداری کا دباو¿ بنا دیا، جس سے انڈیکس کی رفتار میں اضافہ ہوا۔ مسلسل خریداری کے نتیجے میں صبح ساڑے دس بجے کے قریب سینسیکس 823.05 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 77,326.65 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ مارکیٹ بعد میں دن بھر معمولی اتار چڑھاو¿ کے ساتھ کاروبار کرتی رہی۔
دوپہر 3 بجے سے کچھ دیر پہلے، فروخت کے دباو¿ میں اچانک اضافے کی وجہ سے انڈیکس 679.60 پوائنٹس گر کر اپنے دن کی بلند ترین سطح سے 76,647.08 پر آ گیا۔ تاہم، انٹرا ڈے سیٹلمنٹ کے دوران کچھ خریداری نے بالآخر سینسیکس کو 94.74 پوائنٹس کی بحالی میں مدد کی، جو 238.22 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 76,741.82 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
سینسیکس کی طرح، این ایس ای کے نفٹی نے بھی آج 46.90 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 23,928.95 پوائنٹس کی سطح پر تجارت شروع کی۔ جیسے ہی مارکیٹ کھلی، ہر طرف سے خرید و فروخت شروع ہوگئی، جس کی وجہ سے انڈیکس 252.65 پوائنٹس کی سطح کی چھلانگ لگا کر صبحساڑھے دس کے قریب 24134.70 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ اس کے بعد منافع وصولی کی وجہ سے مارکیٹ میں فروخت کا دباو¿ بھی رہا جس کی وجہ سے انڈیکس اوپر نیچے کی جانب بڑھنے لگا۔ پورے دن کی تجارت کے بعد، نفٹی دن کی بلند ترین سطح سے 170 پوائنٹس سے زیادہ پھسل گیا اور 80.75 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 23,962.80 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
دن بھر کی خرید و فروخت کے بعد اسٹاک مارکیٹ کے بڑے اسٹاکس میں سن فارماسیوٹیکلز 2.67 فیصد اضافے کے ساتھ، بھارتی ایئرٹیل 2.28 فیصد کے ساتھ، بجاج فنسرو 2.16 فیصد، انٹر گلوب ایوی ایشن 2.06 فیصد اور ایٹرنل 2.01 فیصد اضافے کے ساتھ آج کی فہرست میں سرفہرست رہے۔ دوسری طرف، 5.89 فیصد کے نقصان کے ساتھ ڈاکٹر ریڈیز لیبارٹریز، 1.73 فیصد کے ساتھ انفوسس، 1.60 فیصد کے ساتھ ماروتی سوزوکی، 1.43 فیصد کے ساتھ این ٹی پی سی اور 1.36 فیصد کے ساتھ او این جی سی کو آج کے ٹاپ 5 لوزرس فہرست میں شامل ر ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد