گرو مور، اچیو مور کے منتر کے ساتھ ملک وکست بھارت کی طرف بڑھ رہا ہے: مودی
میلبورن، 9 جولائی (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آسٹریلیا کے میلبورن میں ہندوستانی برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 21 ویں صدی کا ہندوستان ”گرو مور، اچھیو مور“کے منتر کے ساتھ تیزی سے ترقی یافتہ ملک بننے کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان
INDIA-AUSTRALIA-DIASPORA-MODI


میلبورن، 9 جولائی (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آسٹریلیا کے میلبورن میں ہندوستانی برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 21 ویں صدی کا ہندوستان ”گرو مور، اچھیو مور“کے منتر کے ساتھ تیزی سے ترقی یافتہ ملک بننے کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اب چندریان کی کامیابی تک محدود نہیں ہے بلکہ وہ گگن یان مشن اور اپنا خلائی اسٹیشن قائم کرنے کے ہدف کی طرف بھی کام کر رہا ہے۔

میلبورن میں ایک تارکین وطن کی ایک عظیم الشان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت ہے اور جلد ہی دنیا کی تین سرفہرست معیشتوں میں سے ایک بننے کے راستے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک خواب پورا ہونے کے بعد ہندوستان میں دوسرا خواب دیکھنے اور اسے پورا کرنے کی صلاحیت ہے۔

وزیر اعظم نے اپنے خطاب کا آغاز آسٹریلیا کے قبائلی ورثے کے روایتی محافظوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سڈنی کے بعد میلبورن کا دورہ کرکے ہندوستانی برادری سے ملنا ان کے لئے خاص خوشی کی بات ہے۔ انہوں نے آسٹریلیای وزیر اعظم انتھونی البانیز کی موجودگی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہندوستان-آسٹریلیا تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں اور ہندوستانی تارکین وطن اس میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے 2014 میں بطور وزیر اعظم آسٹریلیا کا پہلا دورہ کیا تھا تو یہ 28 برسوں میں کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا پہلا دورہ تھا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ اس وقت انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ اگلے دورے کے لیے 28 سال انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ گزشتہ 12 برسوں میں یہ ان کا آسٹریلیا کا تیسرا دورہ ہے جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کا ثبوت ہے۔

وزیر اعظم نے ہندوستانی برادری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جہاں وہ آسٹریلیا کی ترقی میں اپنا تعاون دے رہے ہیں، ان کے دل اور دماغ ہندوستان سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی جہاں بھی جاتے ہیں محبت، ثقافت اور روایات کی خوشبو پھیلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا”آپ کے گھروں میں دودھ آسٹریلیاکا ہو سکتا ہے، لیکن اس سے بنی چائے ہندوستانی ہے۔“

انہوں نے کہا کہ میلبورن میں ہندوستانی کمیونٹی اپنی ثقافتی سرگرمیوں، مذہبی تقریبات، ہندوستانی تہواروں، بچوں کے ثقافتی پروگراموں اور کرکٹ ٹورنامنٹس کے ذریعے ہندوستانیت کو زندہ رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے میلبورن کے آنے والے انڈین فلم فیسٹیول کے کامیاب پروگرام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان نے چاند کے جنوبی قطب پر کامیابی کے ساتھ پہنچ کر عالمی تاریخ رقم کی ہے، لیکن ہندوستان وہیں رکنے والا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ گگن یان مشن کے ساتھ ساتھ ہندوستان اپنا خلائی اسٹیشن بنانے کی طرف بھی کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں آج دو لاکھ سے زیادہ رجسٹرڈ اسٹارٹ اپس ہیں اور ہر ماہ چار ہزار سے زیادہ نئے شروع کیے جارہے ہیں۔ پرائیویٹ انٹرپرائز بھی دفاع اور خلا جیسے شعبوں میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور جلد ہی ہندوستان کا پہلا پرائیویٹ اسپیس اسٹارٹ اپ اپنے راکٹ کا استعمال کرتے ہوئے ایک سیٹلائٹ لانچ کرے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پچھلے 12 برسوں میں، میک ان انڈیا ایک عالمی برانڈ بن گیا ہے۔ موبائل فون، آٹوموبائل، دفاعی سازوسامان اور دیگر مینوفیکچرنگ مصنوعات عالمی منڈیوں میں اپنی شناخت بنا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا، ”آج، ہندوستان ایک نیا مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام تیار کر رہا ہے، چپس سے لے کر جہاز تک، اور 6جی ٹیکنالوجی پر بھی تیزی سے کام کر رہا ہے۔“

آپریشن سندور کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پوری دنیا نے ہندوستان کی دفاعی صلاحیتوں اور ساکھ کا مشاہدہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’دھماکے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ہو رہے تھے اور ان کی بازگشت پوری دنیا میں سنی گئی۔“

انہوں نے کہا کہ ”ناگرک دیو بھو“ ہندوستان کے طرز حکمرانی کے نظام کا بنیادی منتر بن گیا ہے۔ ہندوستان کی پالیسیاں ”سروے بھونتو سکھینہ“ کے جذبے سے متاثر ہیں اور جب بھی ہندوستان کسی ملک کی مدد کرتا ہے تو وہ اس کے پاسپورٹ یا اس کے رنگ کو نہیں دیکھتا۔ وینزویلا کے زلزلے کے بعد ہندوستان کی راحت اور بچاو¿ کارروائیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان پوری انسانیت کو اپنا خاندان سمجھتا ہے۔

اس موقع پر آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز بھی موجود تھے۔ دونوں رہنماو¿ں نے اسٹیج پر ایک دوسرے کا پرتپاک استقبال کیا۔ تقریب میں موجود ہندوستانی براداری نے وزیر اعظم کو ”مودی، مودی“ کے نعروں سے خوش آمدید کہا۔ وزیر اعظم مودی نے بعد میں سوشل میڈیا پر کہا کہ میلبورن کی تقریب میں وزیر اعظم البانیز کی موجودگی نے اسے اور بھی خاص بنا دیا اور ان کا خطاب ہندوستان-آسٹریلیا دوستی کے تئیں ان کی گہری وابستگی کی عکاسی کرتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande