
نئی دہلی، 9 جولائی (ہ س)۔ ہندوستان اور افغانستان نے انسانی امداد، ترقیاتی شراکت داری، غذائی تحفظ، صحت، تعلیم، تجارت اور کنیکٹیویٹی پروجیکٹس سمیت دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوو¿ں کا جائزہ لیتے ہوئے تعاون کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔ دونوں ممالک نے باقاعدہ بات چیت کو برقرار رکھنے اور باہمی روابط کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
مرکزی وزارت خارجہ کے مطابق، ہندوستان-افغانستان مشترکہ کمیٹی کا چوتھا اجلاس جمعرات کو نئی دہلی میں منعقد ہوا۔ اس میٹنگ کی مشترکہ صدارت ہندوستان کی جانب سے ایم آنند پرکاش، جوائنٹ سکریٹری، پاکستان-افغانستان-ایران (پی آئی اے) ڈویژن، وزارت خارجہ اور افغانستان کی طرف شعیب بریالئی، ڈائریکٹر جنرل، فرسٹ پولیٹیکل ڈویژن، وزارت خارجہ افغانستان نے کی۔
ملاقات میں دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوو¿ں کا جائزہ لیا جن میں انسانی امداد، ترقیاتی تعاون، غذائی تحفظ، صحت کی خدمات، صلاحیت سازی میں اضافہ، تعلیم، کھیل، تجارت، ویزا اور علاقائی روابط شامل ہیں۔
ہندوستانی فریق نے افغان عوام کی فلاح و بہبود اور ترقیاتی ضروریات کی حمایت کے لیے اپنے مسلسل عزم کا اعادہ کیا۔ افغان فریق نے مختلف شعبوں میں ہندوستان کی مدد اور تعاون کو سراہا۔
دونوں ممالک نے باقاعدہ مشاورت کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ہندوستان- افغانستان مشترکہ کمیٹی کا اگلا اجلاس باہمی طور پر مناسب وقت پر منعقد کیا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد