کانگریس نے اسمبلی انتخابات کے نتائج کا جائزہ لیا، گورو گوگوئی نے بی جے پی حکومت پر حملہ کیا
گوہاٹی، 9 جولائی (ہ س)۔ آسام پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دفتر راجیو بھون میں جمعرات کو آسام پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر گورو گوگوئی کی صدارت میں اسمبلی انتخابات کے نتائج کا جائزہ لینے کے لیے ایک خصوصی میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں تیز پور، گوہاٹی، دھوبری، کو
کانگ


گوہاٹی، 9 جولائی (ہ س)۔ آسام پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دفتر راجیو بھون میں جمعرات کو آسام پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر گورو گوگوئی کی صدارت میں اسمبلی انتخابات کے نتائج کا جائزہ لینے کے لیے ایک خصوصی میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں تیز پور، گوہاٹی، دھوبری، کوکراجھار، بارپیٹا، ناگاو¿ں اور درنگ-ادلگوری لوک سبھا حلقوں کے تحت آنے والی اسمبلی سیٹوں کے انتخابی نتائج کا تفصیلی تجزیہ شامل تھا۔

ضلعی مبصرین کی رپورٹس کی بنیاد پر انتخابی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اس میٹنگ میں کانگریس کے مرکزی انتخابی مبصر بندھو ٹرکی، اے آئی سی سی سکریٹری اور آسام انچارج منوج چوہان، ایم پی رقیب الحسین، اپوزیشن کے سابق لیڈر دیببرتا سائکیا سمیت کئی سینئر لیڈران موجود تھے۔

میٹنگ کے بعد منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں گورو گوگوئی نے شہید رتن کچاری کے نام سے منسوب ڈھکیاجولی میں سڑک کا نام بدل کر ”شیاما پرساد مکھرجی پتھ“ رکھنے پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی حکومت اپنے نظریاتی قائدین کو عزت دینا چاہے تو نئی سڑکوں یا اداروں کا نام ان کے نام پر رکھ سکتی ہے لیکن مجاہد آزادی اور آسام کے بہادر فرزند شہید رتن کچاری کا نام ہٹانا مناسب نہیں ہے۔

گوگوئی نے کہا کہ مجاہد آزادی کے نام تبدیل کرنے کا رجحان ریاست کے مستقبل کے لیے اچھا نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسمبلی انتخابات میں شکست کے باوجود کانگریس قائدین اور کارکنان مایوس نہیں ہوئے اور پارٹی مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرتی رہے گی۔

بی جے پی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے گوگوئی نے الزام لگایا کہ حکومت انتخابات جیتنے کے بعد بہت زیادہ مغرور ہو گئی ہے، یہ حقیقت اسمبلی کے موجودہ بجٹ اجلاس میں واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے لوگوں میں حکومت کے رویہ پر تشویش بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بقیہ لوک سبھا حلقوں کے تحت آنے والی اسمبلی سیٹوں کے لئے جمعہ کو جائزہ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande