شیوسینا-یو بی ٹی ایم پی اروند ساونت اور سابق ایم پی سبھاشنی علی نے سی جے پی حمایت کی
نئی دہلی، 09 جولائی (ہ س)۔ شیوسینا (یو بی ٹی) کے رکن پارلیمنٹ اروند ساونت اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے سابق رکن پارلیمنٹ سبھاشنی علی جمعرات کو جنتر منتر پہنچے اور گزشتہ 20 دنوں سے سوشل میڈیا مہم کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے جاری احتجا
ARVIND-SAWANT-SUPPORT-CJP


نئی دہلی، 09 جولائی (ہ س)۔ شیوسینا (یو بی ٹی) کے رکن پارلیمنٹ اروند ساونت اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے سابق رکن پارلیمنٹ سبھاشنی علی جمعرات کو جنتر منتر پہنچے اور گزشتہ 20 دنوں سے سوشل میڈیا مہم کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے جاری احتجاج کی حمایت کا اظہار کیا۔

سی جے پی کے سربراہ ابھیجیت دیپکے نے ایکس پر لکھا، ”اس تحریک میں ایم پی اروند ساونت اور سابق ایم پی سبھاشنی علی کی شرکت نے طلبہ کی جدوجہد کو مزید تقویت بخشی۔ طلبہ تنظیم کی جانب سے ان کا شکریہ۔“

قابل ذکر ہے کہ ملک بھر کے طلبا مختلف مسائل اور انتظامی ناکامیوں کو لے کر مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس تحریک کو کئی اپوزیشن لیڈروں کی حمایت حاصل ہے۔

دریں اثنا، ماہر ماحولیات سونم وانگچوک، جو گزشتہ 12 دنوں سے بھوک ہڑتال پر ہیں اور یہاں جمع ہونے والے طلبہ گروپ کا کہنا ہے کہ ان کا پرامن احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہوتے اور ذمہ دار عہدوں پر فائز افراد استعفیٰ نہیں دیتے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande