دوست کے ساتھ نکلا نوجوان، چار گھنٹے بعد چانور میں ملی لاش
سیوان، 4 جولائی (ہ س)۔سیوان ضلع کے لکڑی نوی گنج بلاک کے اجینا گاؤں میں جمعہ کی رات ایک نوجوان کا مشتبہ حالات میں قتل کر کے لاش کو چانور میں پھینک دیئے جانے سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ مرنے والے کی شناخت اجینا گاؤں رہائشی بھرت مانجھی کا 22 سالہ ب
دوست کے ساتھ نکلا نوجوان، چار گھنٹے بعد چانور میں ملی لاش


سیوان، 4 جولائی (ہ س)۔سیوان ضلع کے لکڑی نوی گنج بلاک کے اجینا گاؤں میں جمعہ کی رات ایک نوجوان کا مشتبہ حالات میں قتل کر کے لاش کو چانور میں پھینک دیئے جانے سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ مرنے والے کی شناخت اجینا گاؤں رہائشی بھرت مانجھی کا 22 سالہ بیٹا منو پاسوان کے طور پر ہوئی ہے۔ واقعہ کے بعد گاؤں میں غم کاماحول ہے۔ اہل خانہ کے مطابق منو پاسوان باہر رہ کر راج مستری کا کام کرتا تھا اور قریب 25 روز قبل ہی گھر لوٹا تھا۔ جمعہ کی شام تقریباً 4 بجے گاؤں کاہی اس کا دوست بائک سے اسے گھومنے کے بہانے اپنے ساتھ لے گیا۔ اس کے بعد وہ گھر نہیں لوٹا۔ رات 10 بجے کے قریب ایک گاؤں والے نے فون کیا اور اطلاع دی کہ منو چانور میں بے ہوش پڑا ہے۔ جب گھر والے جائے وقوعہ پر پہنچے تو منو کی موت ہوچکی تھی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔اہل خانہ کا الزام ہے کہ منو کی لاش کو قتل کرنے کے بعد چانور میں پھینک دیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جسم پر معمولی زخم پائے گئے ہیں اور انہیں شبہ ہے کہ بدمعاشوں نے اسے بجلی کا کرنٹ لگا کر قتل کیا ہے۔ تاہم سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال بھیج دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی سامنے آئے گی۔ فی الحال تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔اس واقعہ کے بعد اجینا گاؤں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ پولیس مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کر کے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande