
بلرام پور، 4 جولائی (ہ س) ۔
اتر پردیش کے بلرام پور ضلع کے جروا پولیس اسٹیشن میں 25 نیپالیوں کے خلاف دوہری شہریت رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان پر دھوکہ دہی سے مختلف سرکاری دستاویزات حاصل کرنے اور کئی مہینوں سے ضلع کے مختلف علاقوں میں رہنے کا الزام ہے۔
تلسی پور پولس سرکل آفیسر ابھے کمار مال نے ہفتہ کو بتایا کہ سب انسپکٹر شمبھو سنگھ کی شکایت کی بنیاد پر ایک نامزد مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تفتیش جاری ہے۔ عبدالقادر صدیقی، سلیم صدیقی، عبدالعلیم، خدیجہ خاتون، عبدالواحد، کریم صدیقی، سمیع اللہ، عبدالرحمن، نثار احمد، عبدالرحیم، زکرالنسائ، زاہد خاتون، حلیمہ خاتون، ریشماں، کمال احمد، جمیلہ، شاہد اختر، ثناءاللہ، نصرت ،نورصبا،یاسر عرفات، اسامہ، ثناءاللہ اور انس صدیقی، فاطمہ صدیقی اور سونو سمیت25لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔درج مقدمے کے مطابق یہ لوگ نیپال کے رہائشی ہیں، تاہم ان کے نام کئی ہندوستانی دستاویزات میں بھی درج ہیں۔قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کا آئین صرف ایک شہریت کو تسلیم کرتا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan