ریلائنس کیپٹل کے سابق سی ایف او امت باپنا بینک فراڈ کیس میں گرفتار
نئی دہلی، 4 جولائی (ہ س):۔ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے ریلائنس کیپٹل لمیٹڈ کے سابق چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او) امت باپنا کو ریلائنس اے ڈی اے گروپ سے متعلق بینک فراڈ کے معاملات کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کیا ہے۔ سی بی آئی نے کہا کہ ایج
ریلائنس کیپٹل کے سابق سی ایف او امت باپنا بینک فراڈ کیس میں گرفتار


نئی دہلی، 4 جولائی (ہ س):۔

مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے ریلائنس کیپٹل لمیٹڈ کے سابق چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او) امت باپنا کو ریلائنس اے ڈی اے گروپ سے متعلق بینک فراڈ کے معاملات کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کیا ہے۔

سی بی آئی نے کہا کہ ایجنسی کی تحقیقات سے پتہ چلا کہ اگست 2014 سے دسمبر 2019 تک کمپنی کے سی ایف او کے طور پر خدمات انجام دینے والے باپنا نے کمپنی کی مالیاتی سرگرمیوں میں کلیدی کردار ادا کیا اور ایسے قرضوں کو منظور کیا جو ریزرو بینک آف انڈیا کے رہنما خطوط اور پبلک سیکٹر کے بینکوں سے قرض لینے کی شرائط کے خلاف تھے۔

تحقیقات میں پتا چلا ہے کہ ریلائنس کمرشل فائنانس لمیٹڈ (آر سی ایف ایل) کی طرف سے لیے گئے قرضوں کو دیگر ریلائنس اے ڈی اے گروپ کی کمپنیوں، ریلائنس کیپیٹل ، ریلائنس انفرا اسٹرکچر ، اور ریلائنس پاور کو مختلف درمیانی کمپنیوں کے ذریعے منتقل کیا گیا، جس کے نتیجے میں بینکوں کو نقصان ہوا اور اس میں شامل کمپنیوں کو ناجائز فائدہ ہوا۔

باپنا انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے زیر تفتیش ایک کیس میں پہلے ہی عدالتی حراست میں تھا اور دہلی کی تہاڑ جیل میں بند تھا۔ سی بی آئی نے ایک خصوصی جج سے پروڈکشن وارنٹ حاصل کیا، اسے ممبئی کی خصوصی سی بی آئی عدالت میں پیش کیا اور 4 جولائی کو اسے گرفتار کر لیا۔ عدالت نے اسے چار دن کے لیے سی بی آئی کی تحویل میں دے دیا۔

سی بی آئی نے اب تک ریلائنس اے ڈی اے گروپ سے متعلق سات ایف آئی آر درج کی ہیں، جن میں ریلائنس کمیونیکیشن، ریلائنس ہوم فنانس، ریلائنس کمرشل فائنانس، اور ریلائنس ٹیلی کام شامل ہیں۔ ان مقدمات کی تحقیقات کی نگرانی سپریم کورٹ کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande