
جموں، 04 جولائی (ہ س)۔ کشتواڑ پولیس نے ایک 12 سالہ کمسن بچی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے معاملے میں فوری کارروائی کرتے ہوئے پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق پولیس پوسٹ دربشالہ میں موصول ہونے والی ایک تحریری شکایت میں ایک خاتون نے اپنی 12 سالہ نواسی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا تھا۔ شکایت موصول ہوتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن کشتواڑ میں ایف آئی آر نمبر 149/2026 درج کی۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم کی شناخت عمران حسین ولد شمس الدین، ساکن بھگرانہ بدھات، تحصیل دربشالہ، ضلع کشتواڑ کے طور پر ہوئی ہے۔
ایس ایس پی کشتواڑ نریش سنگھ نے بتایا کہ ایس ایچ او پولیس اسٹیشن کشتواڑ، انچارج پولیس پوسٹ دربشالہ اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز کشتواڑ کی نگرانی میں تشکیل دی گئی، جس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور قانونی تقاضوں کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ پولیس نے واضح کیا کہ کمسن متاثرہ کی شناخت اور رازداری کو قانون کے مطابق مکمل تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر