
حیدرآباد ،4 جولائی (ہ س)۔
حیدرآباد میں ووٹرلسٹ پرخصوصی نظرثانی مہم کاشخصی طورپرجائزہ لینے اڈیشنل چیف الیکٹورل آفیسروی وینکٹیشورریڈی نے آج خیریت آباد وراجندرنگراسمبلی حلقہ جات کا دورہ کرکے پولنگ بوتھ پرعوام سے ملاقات کی۔ وینکٹیشورریڈی نے خیریت آباد حلقہ کے پولنگ اسٹیشن نمبر211اور184 کا دورہ کیاجوفلم نگراورایم آر سی کالونی بنجارہ ہلزمیں ہے۔ انہوں نے راجندرنگرحلقہ کے کوکا پیٹ اورمنچی ریولومیں واقع پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے بوتھ لیول آفیسر کی جانب سے گھرگھرپہنچ کراینومریشن فارمس حوالے کرنے کا جائزہ لیا۔ وینکٹیشورریڈی نے بوتھ لیول آفیسرس کوہدایت دی کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت پرسختی سے عمل کیاجائے۔انہوں نے عوام کودشواریوں کے حل کا مشورہ دیا۔ وینکٹیشور ریڈی نے کہا کہ ووٹر جو دوسرے علاقوں کو منتقل ہوچکے ہیں، وہ ایس آئی آر مہم کے ذریعہ اپنے ناموں کی شمولیت کویقینی بناسکتے ہیں۔ بوتھ لیول آفیسرس کو ہدایت دی گئی کہ وہ شخصی طورپرگھرگھرپہنچ کرووٹرزکوفارمس حوالے کریں۔ انہوں نے متوفی اورمحلہ جات تبدیل کرنے والے ووٹرزکے ناموں کی نشاندہی کامشورہ دیا۔الیکشن کمیشن نے ویب سائیٹ پرآن لائین فارمس پُرکرنے سہولت فراہم کی ہے۔ انہوں نے آن لائین استفادہ کیلئے عوام میں شعوربیداری کامشورہ دیا۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق