سلور اسٹورم پارکس کی شیئربازار میں کمزور انٹری، آئی پی او کے سرمایہ کار نقصان میں
نئی دہلی، 31 جولائی(ہ س)۔ تفریحی پارک اور ریزورٹ بکنگ کے ساتھ ساتھ نجی اور کارپوریٹ انویٹس کا اہتمام کرنے والی کمپنی سلور اسٹورم پارکس اینڈ ریزورٹس کے حصص نے آج اسٹاک مارکیٹ میں معمولی گراوٹ کے ساتھانٹری کرکے اپنے آئی پی او سرمایہ کاروں کو مایوس کی
شیئر


نئی دہلی، 31 جولائی(ہ س)۔ تفریحی پارک اور ریزورٹ بکنگ کے ساتھ ساتھ نجی اور کارپوریٹ انویٹس کا اہتمام کرنے والی کمپنی سلور اسٹورم پارکس اینڈ ریزورٹس کے حصص نے آج اسٹاک مارکیٹ میں معمولی گراوٹ کے ساتھانٹری کرکے اپنے آئی پی او سرمایہ کاروں کو مایوس کیا۔ کمپنی کے حصص آئی پی او کے تحت 133 روپے کی قیمت پر جاری کیے گئے تھے۔ آج یہ بی ایس ای کے ایس ایم ای پلیٹ فارم پر 10 پیسے کی رعایت کے ساتھ 132.90 روپے کی سطح پر درج ہوا۔

لسٹنگ کے بعد خریدکی حمایت سے حصص معمولی طور پر بڑھ کر 133 روپے کی سطح تک پہنچ گئے، لیکن جلد ہی فروخت کے دباو میں آ گئے اور126.30 روپے کی نچلی سرکٹ کی سطح پر گر گئے۔ تاہم تھوڑی دیر کے بعد خریداروں نے خریداری شروع کر دی اور نچلے سرکٹ کو توڑ دیا۔ اس کے باوجود اس اسٹاک کی حالت میں زیادہ بہتری نہیں آسکی۔11:15 بجے تک، سلور اسٹورم کے حصص126.50 روپے کی سطح پر تجارت کر رہے تھے۔ اس طرح، کمپنی کے آئی پی او سرمایہ کاروں کو اب تک ٹریڈنگ میں فی حصص 6.50یعنی 4.89 فیصد کا نقصان ہوا ہے۔

کمپنی کا 82.43 کروڑ روپے کا آئی پی او 24 اور 28 جولائی کے درمیان سبسکرپشن کے لیے کھلا تھا۔ آئی پی او کو سرمایہ کاروں کی طرف سے اوسط ردعمل ملا، جس کی وجہ سے اسے مجموعی طور پر 1.69 گنا سبسکرائب کیا گیا۔ ان میںاہل ادارہ جاتی خریداروں (کیو آئی بی) کے لیے مخصوص حصے کے 1.54 گنا سبسکرائب کیا گیا تھا۔ اسی طرح، غیر ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (این آئی آئی) کے لیے مخصوص حصے کو 2.92 بار سبسکرائب کیا گیا۔ نیز، خوردہ سرمایہ کاروں کے لیے مخصوص حصے کو 1.39 بار سبسکرائب کیا گیا تھا۔

اس آئی پی او کے تحت 10 روپے کی فیس ویلیو والے کل 61.98 لاکھ حصص فروخت کیے گئے ہیں۔ کمپنی آئی پی او میں حصص کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کو لکھنو¿ میں ایک نیا اسنو پارک اور فیملی انٹرٹینمنٹ سینٹر بنانے کے لیے استعمال کرے گی، کیرالہ کے اتھیراپلی میں1.2کلومیٹر فضائی کیبل کار پروجیکٹ کے ساتھ اپنی خدمات کو وسعت دے گی، نئی امیوزمینٹ رائڈ اور پانی کے پرکشش مقامات کو شامل کرے گی، پرانے قرض کے بوجھ کو کم کرے گی اور عام کارپوریٹ مقاصد کے لیے استعمال کرے گی۔

سلور اسٹورم پارکس اینڈ ریزورٹس کی مالی صحت مضبوط بنی ہوئی ہے جیسا کہ کیپٹل مارکیٹس ریگولیٹر سیبی کو پیش کیے گئے اس کے ریڈ ہیرنگ پراسپیکٹس (ڈی آر ایچ پی) کے مسودے میں دعوی کیا گیا ہے۔ مالی سال 2023تا2024 میں کمپنی کا خالص منافع 97 لاکھ روپے تھا، جو اگلے مالی سال 2024تا2025 میں بڑھ کر 9.71 کروڑ روپے ہو گیا۔ رواں مالی سال 2025-2026میں کمپنی کا خالص منافع بڑھ کر 19.10 کروڑ روپے ہو گیا۔

اس دوران کمپنی کی آمدنی کی وصولیابی میں بھی اضافہ ہوا۔ اس نے مالی سال 2023-2024میں 19.11 کروڑ روپے کی کل آمدنی حاصل کی، جو مالی سال 2024تا2025میں بڑھ کر 31.64 کروڑ روپے ہو گئی اور مالی سال 2025تا2026میں بڑھ کر 44.85 کروڑ روپے ہو گئی۔

اس دوران کمپنی کے قرض بھی مسلسل بڑھتا گیا۔ مالی سال2023تا2024کے اختتام پر کمپنی پر 28.36 کروڑ روپے کا قرض تھا، جو مالی سال 2024تا2025میں بڑھ کر 29.95 کروڑ روپے ہو گیا اور مالی سال2025تا2026کے اختتام پر بڑھ کر 65.07 کروڑ روپے ہو گیا۔

اس دوران کمپنی کے رزرو اور سرپلس میں بھی اضافہ ہوا۔ مالی سال 2023تا2024 میں یہ 63.93 کروڑ روپے تھی، جو کہ 2024تا2025 میں بڑھ کر 97.74 کروڑ روپے ہو گئی۔ اسی طرح، 2025تا2026 میں کمپنی کے رزرو اور سرپلس 116.91 کروڑ روپے تک ہنچ گئے۔

کمپنی کی مجموعی مالیت کی بات کریں تو، اس محاذ پربھی سلور اسٹورم پارکس اینڈ ریزورٹس نے سبقت جاری رکھی۔ مالی سال 2023تا2024 میں یہ 23.26 کروڑ روپے تھی، جو مالی سال 2024تا2025 میں بڑھ کر 50.47 کروڑ روپے ہو گئی۔ اسی طرح، کمپنی کی مجموعی مالیت 2025تا2026 میں بڑھ کر 72.84 کروڑ روپے ہو گئی۔

اسی طرح، ای بی آئی ٹی ڈی اے (ارننگ بفور انٹریسٹ ،ٹیکسز،ڈپریشیئیشنس اینڈ ایمارٹائزیشن) 2023تا2024 میں 6.52 کروڑ روپے رہی، جو 2024تا2025 میں بڑھ کر 16.56 کروڑ روپے ہو گئی۔ اسی طرح، کمپنی کا ای بی آئی ٹی ڈی اے 2025تا2026 میں29.36 کروڑ روپے کی سطح پرآ گیاتھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande