
نئی دہلی، 31 جولائی (ہ س)۔ عوامی شعبے کی کمپنی گیل (انڈیا) لمیٹڈ نے مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی کے لیے اپنے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ اپریلتا جون کی سہ ماہی میں کمپنی کا مجموعی خالص منافع تقریباً دوگنا ہو کر 4,670.99 کروڑ روپے ہو گیا۔
کمپنی نے جمعہ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ گیس مارکیٹنگ کے کاروبار سے ہونے والی آمدنی میں تیزی سے اضافے نے پیٹرو کیمیکل سیگمنٹ میں ہونے والے نقصان کی تلافی کی ہے۔ اس کی وجہ سے، گیل (انڈیا) لمیٹڈ کا خالص منافع رواں مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی میں 96.1 فیصد بڑھ کر 4,670.99 کروڑ روپے (تقریباً 4,671 کروڑ روپے) ہو گیا ہے، جو گزشتہ مالی سال کی اسی سہ ماہی میں 2,382.24 کروڑ روپے تھا۔
گیل انڈیا لمیٹڈ نے کہا کہ مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی میں آپریٹنگ ریونیو بڑھ کر 41,350.18 کروڑ روپے ہو گیا، جو پچھلے سال اپریل-جون 2025 کے دوران 35,428.81 کروڑ روپے تھا۔ قدرتی گیس کی نقل و حمل کی خدمات سے کمپنی کی آمدنی بھی اس مدت کے دوران 14 فیصد بڑھ کر 1,782 کروڑ روپے ہوگئی، جبکہ قدرتی گیس کی مارکیٹنگ سے آمدنی بڑھ کر 3,481.29 کروڑ روپے ہوگئی۔ اس کے علاوہ، اپریل-جون میں ایل پی جی کے کاروبار سے آمدنی بڑھ کر 772.50 کروڑ روپے ہو گئی، جو ایک سال پہلے اسی مدت میں 205.01 کروڑ روپے تھی۔
قابل ذکر ہے کہ مغربی ایشیا میں جاری بحران کی وجہ سے سپلائی میں خلل پڑنے کے بعد گیل نے دیگر پروڈیوسروں کے ساتھ مل کر گھریلو کھانا پکانے والی گیس (ایل پی جی ) کی پیداوار میں بھی اضافہ کیا۔ اس سے اس کے پیٹرو کیمیکل سیگمنٹ میں کمپنی کا نقصان بھی ایک سال پہلے 248.63 کروڑ روپے سے کم ہو کر 122.53 کروڑروپے ہو گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد