
بھارت کی تحریکِ آزادی کی تاریخ میں یکم اگست 1920 ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اسی روز مہاتما گاندھی نے برطانوی حکومت کے بڑھتے ہوئے مظالم کے خلاف تحریکِ عدم تعاون (نان کوآپریشن موومنٹ) کا آغاز کیا۔ اس تحریک کا مقصد ہندوستانیوں کو ستیہ گرہ، عدم تشدد اور خود انحصاری کے اصولوں پر متحد کرنا تھا۔تحریکِ عدم تعاون کے تحت عوام نے برطانوی حکومت کے اداروں سے تعاون ختم کر دیا۔ طلبہ نے سرکاری اسکولوں اور کالجوں کا بائیکاٹ کیا، وکلا نے برطانوی عدالتوں میں پیش ہونا چھوڑ دیا اور مزدوروں نے بڑے پیمانے پر ہڑتالیں کیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 1921 میں مجموعی طور پر 396 ہڑتالیں ہوئیں، جن میں چھ لاکھ سے زائد مزدوروں نے حصہ لیا، جس کے نتیجے میں تقریباً 70 لاکھ کام کرنے کے دن ضائع ہوئے۔ یہ برطانوی حکومت کے لیے ایک بڑا چیلنج ثابت ہوا۔
یہ تحریک صرف شہروں تک محدود نہیں رہی بلکہ دیہات اور قصبوں تک بھی پھیل گئی۔ 1857 کی پہلی جنگِ آزادی کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب برطانوی حکومت کی بنیادیں اس شدت سے متزلزل ہوئیں۔ اگرچہ یہ تحریک مکمل طور پر عدم تشدد پر مبنی تھی، لیکن 5 فروری 1922 کو ضلع گورکھپور کے چوری چورا قصبے میں مشتعل مظاہرین نے ایک پولیس تھانے کو آگ لگا دی، جس میں کئی پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔
اس پرتشدد واقعے سے مہاتما گاندھی شدید رنجیدہ ہوئے اور یہ کہتے ہوئے تحریکِ عدم تعاون فوری طور پر واپس لے لی کہ ’بھارت اس وقت عدم تشدد کے راستے پر چلنے کے لیے تیار نہیں ہے۔‘
اہم تاریخی واقعات
1732: بینک آف انگلینڈ کا افتتاح ہوا۔
1834: برطانوی سلطنت میں غلامی کے خاتمے کا قانون نافذ ہوا۔
1869: ہارکورٹ بٹلرکی پیدائش جو بعد میں اتر پردیش کے پہلے گورنر بنے۔
1914: جرمنی کی جانب سے روس کے خلاف اعلانِ جنگ کے ساتھ پہلی عالمی جنگ کا آغاز ہوا۔
1920: مہاتما گاندھی نے تحریکِ عدم تعاون شروع کی۔
1936: ایڈولف ہٹلر نے برلن اولمپکس کا افتتاح کیا۔
1953: فیڈل کاسترو گرفتار ہوئے۔
1953: بھارت میں تمام ایئرلائنز کو قومی تحویل میں لیا گیا۔
1957: نیشنل بک ٹرسٹ آف انڈیا کا قیام عمل میں آیا۔
1960: پاکستان کا دارالحکومت کراچی سے اسلام آباد منتقل کیا گیا۔
1975: دربا بنرجی دنیا کی پہلی پیشہ ور خاتون کمرشل پائلٹ بنیں۔
2000: ایران میں خواتین کو بھی امام بننے کی اجازت ملی۔
2004: سری لنکا نے بھارت کو شکست دے کر ایشیا کپ جیتا۔
2005: سعودی عرب کے شاہ فہد بن عبدالعزیز کا انتقال ہوا اور شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نئے فرمانروا بنے۔
2006: جاپان نے دنیا کی پہلی زلزلہ پیشگی انتباہی سروس شروع کی۔
2007: بین الاقوامی ریاضی اولمپیاڈ میں بھارتی ٹیم نے تین چاندی کے تمغے جیتے۔
2021: پی وی سندھو نے ٹوکیو اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتا۔
2021: بھارت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ماہانہ صدارت سنبھالی۔
پیدائش
1899: کملا نہرو
1910: محمد نثار، بھارتی کرکٹر
1913: بھگوان دادا، فلم اداکار و ہدایت کار
1924: شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز، سعودی عرب کے سابق فرمانروا
1924: فرینک وورل، ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر
1932: مینا کماری
1955: ارون لال، سابق بھارتی کرکٹر
1957: رام ویر اپادھیائے، سیاست دان
1987: تاپسی پنو، اداکارہ
1992: مرنال ٹھاکر، اداکارہ
1993: روہت ٹوکس، بھارتی باکسر
وفات
1591: عرفی شیرازی، مغل بادشاہ اکبر کے درباری شاعر
1913: دیوکی نندن کھتری، ہندی کے معروف طلسمی ناول نگار
1920: لوک مانیہ بال گنگا دھر تلک
1969: کانٹھے مہاراج، نامور طبلہ نواز
2000: علی سردار جعفری، معروف شاعر اور گیان پیٹھ ایوارڈ یافتہ
2001: بیگم اعجاز رسول، دستور ساز اسمبلی کی واحد مسلم خاتون رکن
2008: ہرکشن سنگھ سرجیت، سیاست دان
2018: بھیشم نارائن سنگھ، سابق گورنر آسام و میگھالیہ
2018: جلیس شیروانی، فلمی نغمہ نگار و اسکرین رائٹر
2020: امر سنگھ، سیاست دان
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan