بستر کی ہمہ جہت ترقی کے روڈ میپ کے ساتھ وزیر اعلیٰ سائے کی وزیراعظم سے ملاقات، یوریا پلانٹ اور آیوروید ادارے کے لیے تعاون کی درخواست
نئی دہلی، 31 جولائی (ہ س)۔ چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائے نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرکے ریاست کی ترقی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعلیٰ نے بستر کی ہمہ جہت ترقی کا روڈ میپ وزیر اعظم کے س
بستر کی ہمہ جہت ترقی کے روڈ میپ کے ساتھ وزیر اعلیٰ سائے کی وزیراعظم سے ملاقات، یوریا پلانٹ اور آیوروید ادارے کے لیے تعاون کی درخواست


نئی دہلی، 31 جولائی (ہ س)۔

چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائے نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرکے ریاست کی ترقی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعلیٰ نے بستر کی ہمہ جہت ترقی کا روڈ میپ وزیر اعظم کے سامنے پیش کرتے ہوئے راج ناندگاؤں میں مجوزہ گیس پر مبنی یوریا پلانٹ، رائے پور یا بستر میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے) کے قیام اور نکسل متاثرہ 461 دیہات کو مستقل بجلی کے قومی گرڈ سے جوڑنے کے لیے مرکزی حکومت سے تعاون کی درخواست کی۔

وزیر اعلیٰ نے راج ناندگاؤں میں 10,500 کروڑ روپے کی لاگت سے مجوزہ گیس پر مبنی یوریا پلانٹ کو جلد منظوری دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کے لیے زمین فراہم کی جا چکی ہے اور ریاستی حکومت کی تمام ضروری منظوریوں کا عمل بھی مکمل ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے کسانوں کو فائدہ ہوگا اور صنعتی ترقی کو بھی رفتار ملے گی۔

انہوں نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر اب تک قومی بجلی گرڈ سے نہ جڑ سکنے والے 461 دیہات کو مستقل بجلی کی فراہمی کے لیے مرکز سے خصوصی امداد طلب کی۔ اس کے ساتھ ہی رائے پور یا بستر میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کے قیام کی تجویز پر مثبت فیصلہ کرنے کی بھی درخواست کی۔

ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ نے ”بستر وژن“ کے بارے میں بتایا اور کہا کہ ”نید نیلا نار 2.0“ اور ”بستر مہم“ کے ذریعے بستر ڈویژن کے 5,542 دیہات میں مختلف سرکاری اسکیموں پر مؤثر عمل درآمد کیا جا رہا ہے، جس سے تقریباً 39 لاکھ افراد مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نکسل متاثرہ علاقوں میں بند پڑے 421 اسکول دوبارہ کھول دیے گئے ہیں، جبکہ اورچھا اور جگرگنڈا میں نئی ایجوکیشن سٹی تیار کی جا رہی ہے۔

انہوں نے وزیر اعظم کو بتایا کہ بستر میں سڑک، ریل، بجلی اور فضائی رابطے کے بنیادی ڈھانچے کو تیزی سے فروغ دیا جا رہا ہے۔ 3,513 کروڑ روپے کی لاگت سے جگدل پور-راوگھاٹ ریلوے لائن کی تعمیر جاری ہے، جبکہ رائے پور-وشاکھاپٹنم ایکسپریس وے اور دریائے اندراوتی پر مجوزہ بیراج منصوبے سے علاقے میں رابطے اور آبپاشی کی سہولتوں میں اضافہ ہوگا۔

وزیر اعلیٰ نے ریاست میں صنعتی سرمایہ کاری کی صورتحال سے بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ صنعتی ترقیاتی پالیسی 2024-30 نافذ ہونے کے بعد ریاست کو تقریباً آٹھ لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجاویز موصول ہوئی ہیں۔ اے آئی ڈیٹا سینٹر پارک، سیمی کنڈکٹر پلانٹ، ہائپر اسکیل ڈیٹا سینٹر، عالمی بی پی او اور الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ جیسے نئے منصوبوں پر کام شروع ہو چکا ہے۔

خواتین کو بااختیار بنانے کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں 10.42 لاکھ خواتین کو ”لکھ پتی دیدی“ بنایا جا چکا ہے، جبکہ اگلے مرحلے میں مزید 14 لاکھ خواتین کو معاشی طور پر خود کفیل بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے 2027 میں رائے پور میں مجوزہ ”لکھ پتی دیدی سمیلن“ میں وزیر اعظم نریندر مودی کو بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی دعوت بھی دی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande