
نئی دہلی، 31 جولائی (ہ س)۔ ملک کی گھریلو صرافہ مارکیٹ میں جمعہ کے روز ابتدائی کاروبار کے دوران سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جبکہ چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک کے بیشتر صرافہ بازاروں میں 24 کیرٹ سونا 770 سے 840 روپے فی 10 گرام تک مہنگا ہو گیا۔ اس کے بعد 24کیرٹ سونا 1,44,340 روپے سے 1,44,490 روپے فی 10 گرام کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔اسی طرح 22 کیرٹ سونا 1,32,310 روپے سے 1,32,460 روپے فی 10 گرام کے درمیان فروخت کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور دہلی صرافہ بازار میں یہ آج بھی 2,34,900 روپے فی کلوگرام کی قیمت پر فروخت ہو رہی ہے۔
ملک کی راجدھانی دہلی میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,44,490 روپے اور 22 کیرٹ 1,32,460 روپے فی 10 گرام ہے۔ اسی طرح صنعتی راجدھانی ممبئی میں 24کیرٹ سونے کی قیمت 1,44,340 روپے اور 22کیرٹ 1,32,310 روپے فی 10 گرام ہے۔احمد آباد میں 24کیرٹ سونے کی قیمت 1,44,390 روپے اور 22 کیرٹ 1,32,360 روپے فی 10 گرام ہے۔
چنئی میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,44,340 روپے اور 22 کیرٹ 1,32,310 روپے فی 10 گرام ہے۔کولکاتا میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,44,340 روپے اور 22 کیرٹ 1,32,310 روپے فی 10 گرام ہے۔ وہیں بھوپال میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,44,390 روپے اور 22 کیرٹ 1,32,360 روپے فی 10 گرام ہے۔
اسی طرح بنگلورو، حیدرآباد،پٹنہ،جے پور،لکھنؤ اور بھونیشور کے صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں 24 کیرٹ سونا 1,44,340 روپے جبکہ 22 کیرٹ سونا 1,32,310 روپے فی 10 گرام کے نرخ پر فروخت ہو رہا ہے۔بازار کے ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور مقامی طلب میں اضافے کے باعث ملکی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمتوں پر اوپر کی جانب دباؤ برقرار ہے، جبکہ چاندی کی قیمت فی الحال مستحکم ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan