پانچ ایرانی میزائلوں کو روک کر مار گرایا گیا،اردن کا دعویٰ
عمان ،30جولائی (ہ س )۔ اردن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات کی صبح فضائی دفاعی نظام نے ایران سے آنے والے 5 میزائلوں کو نشانہ بنایا جو اردن کی سرزمین کو ہدف بنا رہے تھے۔ ترجمان کے مطابق میزائلوں کا سراغ لگا کر انہیں روکا گیا اور د
اردن نے ایرانی میزائل گرانے کا دعویٰ کیا


عمان ،30جولائی (ہ س )۔

اردن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات کی صبح فضائی دفاعی نظام نے ایران سے آنے والے 5 میزائلوں کو نشانہ بنایا جو اردن کی سرزمین کو ہدف بنا رہے تھے۔ ترجمان کے مطابق میزائلوں کا سراغ لگا کر انہیں روکا گیا اور دفاعی منصوبوں کے مطابق مار گرایا گیا۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق اردنی فوج کے ترجمان نے تصدیق کی کہ میزائلوں کو روکنے کی کارروائی مو¿ثر اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دی گئی، جس کے نتیجے میں ملک کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ اردنی خبر رساں ادارے ''پترا'' کے مطابق اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اردنی مسلح افواج ملک کی فضائی حدود کے تحفظ، سلامتی اور خودمختاری کے دفاع کے لیے اپنی ذمہ داریاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری کی حالت میں ہیں۔

واضح رہے کہ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب امریکی فوج نے بدھ کی شام ایران پر دوبارہ حملے شروع کیے۔امریکہ کے مطابق یہ کارروائیاں اردن میں ایرانی حملوں کے جواب میں کی گئیں جو ایک ہفتے کی عارضی کشیدگی میں کمی کے بعد ہوئے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande