ایران کے حوالے سے آئندہ حکمت عملی کا فیصلہ ٹرمپ کریں گے: نیتن یاہو
تل ابیب ،30جولائی (ہ س )۔ ایران ،امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے درمیان ایک نئی پیش رفت میں اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کے معاملے پر آئندہ لائحہ عمل کا فیصلہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کریں گے۔اس موقع پرانہوں نے اس تاثر کو
ایران کے حوالے سے آئندہ حکمت عملی کا فیصلہ ٹرمپ کریں گے: نیتن یاہو


تل ابیب ،30جولائی (ہ س )۔

ایران ،امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے درمیان ایک نئی پیش رفت میں اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کے معاملے پر آئندہ لائحہ عمل کا فیصلہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کریں گے۔اس موقع پرانہوں نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ امریکہ پر ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائی کے لیے وہ دباو ڈال رہے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں نیتن یاہو نے کہا کہ اگرچہ سفارتی حل کی کوشش کی جا سکتی ہے، تاہم مجھے ایرانی حکومت کے طرزِ عمل پر شدید تحفظات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ سفارتی حل ناممکن ہے یا نہیں، لیکن ایرانیوں کے طریقہ کار پر مجھے شکوک ہیں، وہ ہمیشہ جھوٹ بولتے ہیں، دھوکا دیتے ہیں اور وقت حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اگر سفارتی اور اقتصادی دباو کافی ہو تو شاید حالات بدل جائیں، اس کا تجربہ کیا جا سکتا ہے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ حالیہ وائٹ ہاوس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کے بعد مجھے یقین ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی شراکت داری میں قیادت صدر ٹرمپ کے ہاتھ میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ ہمارا بڑا شراکت دار ہے اور میں جونیئر پارٹنر ہوں، لیکن میں اسرائیل کا وزیرِاعظم ہوں اور اپنے ملک کے مفادات اور سلامتی کا دفاع کرنا میری ذمے داری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande