وی گرینڈ ہوٹل میں 26 سالہ خاتون کی مشتبہ موت
حیدرآباد ،3 جولائی (ہ س)۔ حیدرآباد کے لنگرہاؤزپولیس اسٹیشن حدود میں واقع وی گرینڈ ہوٹل میں ایک 26 سالہ خاتون کی مشتبہ حالت میں موت کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مختلف زاویوں سے تحقیقات کا آغاز کر
وی گرینڈ ہوٹل میں 26 سالہ خاتون کی مشتبہ موت


حیدرآباد ،3 جولائی (ہ س)۔ حیدرآباد کے لنگرہاؤزپولیس اسٹیشن حدود میں واقع وی گرینڈ ہوٹل میں ایک 26 سالہ خاتون کی مشتبہ حالت میں موت کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مختلف زاویوں سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق، متوفیہ کی شناخت الوال کی رہائشی رینوکاکے طورپرہوئی ہے، جواپنے دوست کے ساتھ نانل نگرمیں واقع وی گرینڈ ہوٹل میں ایک کمرہ بک کرکے مقیم تھی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق، رات کے وقت رینوکا کا دوست کسی کام سے ہوٹل سے باہرگیاتھا۔ جب وہ رات تقریباً 2 بجے واپس آیا تو اس نے رینوکا کوکمرے میں پنکھے سے لٹکی ہوئی حالت میں دیکھا۔ اس نے فوری طورپرہوٹل انتظامیہ اورپولیس کواطلاع دی۔ اطلاع ملنے پرلنگرہاؤزپولیس موقع پرپہنچی،لاش کواپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا،جبکہ رینوکا کے دوست کوپوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیاگیا۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ واقعے سے کچھ دیرقبل رینوکااپنی بہن سے ویڈیوکال پرگفتگوکررہی تھی۔ پولیس اس پہلوسمیت تمام ممکنہ زاویوں سے واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔ پولیس حکام کاکہنا ہے کہ موت کی اصل وجہ کاتعین پوسٹ مارٹم رپورٹ اورمکمل تحقیقات کے بعدہی ہوسکے گا۔ فی الحال مقدمہ درج کرلیاگیا ہے اورمزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande