آوارہ کتوں کے حملوں میں ہلاکت پر متاثرہ خاندانوں کو دیا جائے گا معاوضہ
آوارہ کتوں کے حملوں میں ہلاکت پر متاثرہ خاندانوں کو دیا جائے گا معاوضہممبئی، 3 جولائی (ہ س)۔ مہاراشٹر حکومت نے ریاست میں آوارہ کتوں کے حملوں کے نتیجے میں ہونے والی اموات کے متاثرہ خاندانوں کو مالی معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی سپریم کورٹ
Stray Dog Attack Compensation


آوارہ کتوں کے حملوں میں ہلاکت پر متاثرہ خاندانوں کو دیا جائے گا معاوضہممبئی، 3 جولائی (ہ س)۔ مہاراشٹر حکومت نے ریاست میں آوارہ کتوں کے حملوں کے نتیجے میں ہونے والی اموات کے متاثرہ خاندانوں کو مالی معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر قابو پانے اور ان کے مؤثر انتظام کے لیے ضروری اقدامات بھی کیے جائیں گے۔ ریاستی اسمبلی کے اجلاس کے دوران رکن اسمبلی ارجن کھوتکر نے توجہ دلاؤ نوٹس کے ذریعے آوارہ کتوں کے بڑھتے ہوئے حملوں کا معاملہ ایوان میں اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ صرف گزشتہ پندرہ دنوں کے دوران ضلع جالنہ میں 93 افراد آوارہ کتوں کے کاٹنے کا شکار ہوئے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس سنگین مسئلے سے نمٹنے کے لیے فوری اور جنگی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں اور متعلقہ میونسپل کارپوریشنوں کی ذمہ داری بھی طے کی جائے۔اس پر جواب دیتے ہوئے ریاستی وزیر صنعت ادئے سامنت نے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق اس مسئلے کے حل کے لیے پوری طرح پابند عہد ہے۔ انہوں نے ایوان کو بتایا کہ مہاراشٹر میں اس وقت تقریباً 14 لاکھ 80 ہزار آوارہ کتے موجود ہیں، جن میں سے صرف ممبئی میں ان کی تعداد تقریباً 94 ہزار ہے۔ ادئے سامنت نے کہا کہ آوارہ کتوں پر مؤثر کنٹرول قائم کرنا متعلقہ میونسپل کارپوریشنوں کی بنیادی ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں تمام شہری اداروں کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔انہوں نے اعلان کیا کہ آوارہ کتوں کے حملوں میں جان گنوانے والے افراد کے اہل خانہ کو وزیراعلیٰ ریلیف فنڈ سے مالی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ متاثرہ خاندانوں کو فوری سہارا مل سکے۔ وزیر نے مزید یقین دہانی کرائی کہ اس مسئلے سے نمٹنے میں اگر کسی افسر یا متعلقہ شخص کی غفلت یا لاپروائی سامنے آئی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ادئے سامنت نے جانوروں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیموں اور کارکنوں سے بھی ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ آوارہ کتوں کے حملوں کی روک تھام کے لیے تمام قانونی ضوابط اور سپریم کورٹ کی ہدایات پر مؤثر طریقے سے عمل کیا جائے۔ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande