ٹرانس جینڈر طلبہ کے لیے اسکالرشپ پروگرام کا آغاز،مالی امداد کے لیے درخواستیں مطلوب
حیدرآباد ،3 جولائی (ہ س)۔ ملک بھرکے ٹرانس جینڈرطلبہ کے لیے اہم خبرہے۔ تعلیمی مواقع کوفروغ دینے اورمالی مشکلات کا سامنا کرنے والے طلبہ کی مدد کے مقصد سے ٹرانس جینڈراسکالرشپ پروگرام 2026–27 کے تحت درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ اس اسکیم کے تحت منتخب امید
ٹرانس جینڈر طلبہ کے لیے اسکالرشپ پروگرام کا آغاز،مالی امداد کے لیے درخواستیں مطلوب


حیدرآباد ،3 جولائی (ہ س)۔ ملک بھرکے ٹرانس جینڈرطلبہ کے لیے اہم خبرہے۔ تعلیمی مواقع کوفروغ دینے اورمالی مشکلات کا سامنا کرنے والے طلبہ کی مدد کے مقصد سے ٹرانس جینڈراسکالرشپ پروگرام 2026–27 کے تحت درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ اس اسکیم کے تحت منتخب امیدواروں کوتعلیم جاری رکھنے کےلیے ایک مرتبہ40ہزار روپے تک کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ یہ اسکالرشپ تلنگانہ گیگ اینڈ پلیٹ فارم ورکرزیونین کی جانب سے فراہم کی جارہی ہے۔ اس پروگرام کے تحت نویں جماعت سے بارہویں جماعت تک زیرِتعلیم طلبہ کے علاوہ گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کرنے والے ٹرانس جینڈرطلبہ بھی درخواست دینے کے اہل ہوں گے،بشرطیکہ وہ کسی تسلیم شدہ سرکاری یانجی تعلیمی ادارے میں زیرِتعلیم ہوں۔ اہلیت کی شرائط کے مطابق درخواست گزاروں کے لیے ضروری ہے کہ انہوں نے دسویں یا بارہویں جماعت میں کم از کم 35 فیصدنمبرحاصل کیے ہوں،جبکہ ان کے خاندان کی سالانہ آمدنی 10لاکھ روپے سے زیادہ نہ ہو۔منتخب طلبہ کو ایک مرتبہ 40 ہزارروپے تک کی اسکالرشپ فراہم کی جائے گی، تاکہ وہ مالی رکاوٹوں کے باوجوداپنی تعلیم بلا تعطل جاری رکھ سکیں۔ اسکالرشپ کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 جولائی 2026 مقررکی گئی ہے۔ اہل امیدواروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت کے اندر اپنی درخواستیں جمع کرائیں۔ اسکالرشپ، اہلیت یا درخواست کے طریقۂ کارسے متعلق مزیدمعلومات کےلیے موبائل نمبر9642424799 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande