
نئی دہلی، 3 جولائی (ہ س)۔
ا سٹیل کی وزارت اسٹیل کی درآمدات سے متعلق مسائل پر بات کرنے کے لیے 9 جولائی کو ایک اوپن فورم کا اہتمام کرے گی۔ کمپنیاں اور انجمنیں حصہ لینے کے لیے tech-steel@nic.in پر ای میل بھیج کر رجسٹر کر سکتی ہیں۔
اسٹیل وزارت نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ اسٹیل کی درآمدات سے متعلق مسائل پر بات چیت کے لیے نئی دہلی کے نیتا جی نگر میں جی پی او اے-3 کی تیسری منزل پر 'اسٹیل روم' میں 9 جولائی کو اوپن فورم کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ وزارت نے کہا کہ یہ سیشن اسٹیل کی درآمدات سے متعلق آپریشنل مسائل کو حل کرنے پر توجہ مرکوز کرے گا، بشمول سمس/سرل سمز اور کوالٹی کنٹرول آرڈر (کیو سی او) کی چھوٹ جیسے مسائل۔
وزارت نے بتایا کہ اوپن ہاو¿س صبح 11:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک ہوگا۔ شرکائ کو ای میل کے ذریعے مخصوص ٹائم سلاٹ کے بارے میں مطلع کیا جائے گا۔ وزارت کے مطابق، لاجسٹک رکاوٹوں کی وجہ سے بغیر اپوائنٹمینٹ کے آنا ممکن نہیں ہوگا، اور زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کے لیے، فی تنظیم صرف ایک نمائندے کی اجازت ہوگی۔
اسٹیل کی وزارت نے مشورہ دیا ہے کہ وہ کمپنیاں یا ایسوسی ایشنز جو اسٹیل کی درآمدات کے لیے سمس/سرل سیمس /کیو سی او کی چھوٹ سے متعلق کسی بھی مسئلے کا سامنا کر رہی ہیں وہ اپنی درخواستیں 6 جولائی کو شام 4:00 بجے ای میل کے ذریعے بھیج سکتے ہیں تاکہ ایک تصدیق شدہ ٹائم سلاٹ حاصل کیا جا سکے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ