ایل جی لداخ نے نوجوانوں کے لیے اسکل ٹریننگ پروگرام ک افتتاح کیا۔
لداخ , 03 جولائی (ہ س)۔ لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر ونئے کمار سکسینہ نے آج لداخ کے نوجوانوں کے لیے روزگار سے منسلک ہنر مندی (اسکل ٹریننگ) پروگرام کا آغاز کیا۔ اس پروگرام کے تحت مرکز کے ساتوں اضلاع سے منتخب کیے گئے 36 نوجوانوں کو نئی دہلی میں صنعتی
Ladkh


لداخ , 03 جولائی (ہ س)۔

لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر ونئے کمار سکسینہ نے آج لداخ کے نوجوانوں کے لیے روزگار سے منسلک ہنر مندی (اسکل ٹریننگ) پروگرام کا آغاز کیا۔ اس پروگرام کے تحت مرکز کے ساتوں اضلاع سے منتخب کیے گئے 36 نوجوانوں کو نئی دہلی میں صنعتی تقاضوں کے مطابق رہائشی تربیت فراہم کی جائے گی، جس کے بعد انہیں روزگار حاصل کرنے میں بھی مدد دی جائے گی۔

پہلے بیچ میں 34 لڑکیاں اور 2 لڑکے شامل ہیں، جنہیں لیہہ سے نئی دہلی کے جی ایم آر ورالکشمی سینٹر فار ایمپاورمنٹ اینڈ لائیولی ہڈز روانہ کیا گیا۔ یہ تربیت جولائی کے پہلے ہفتے سے شروع ہوگی اور دو سے تین ماہ تک جاری رہے گی۔

حکام کے مطابق اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو صنعتوں کی ضروریات کے مطابق جدید مہارتیں فراہم کرنا ہے تاکہ ان کے لیے منظم شعبوں میں روزگار کے بہتر مواقع پیدا ہوں۔ منتخب امیدواروں میں سے بیشتر پہلی مرتبہ لداخ سے باہر جا رہے ہیں۔

منتخب امیدواروں میں لیہہ سے 2، کرگل سے 7، دراس سے 7، زنسکار سے 6، شام سے 8، نوبرا سے 5 اور چانگ تھانگ سے ایک امیدوار شامل ہے۔

تربیت کے دوران نوجوانوں کو ایڈوانس کمپیوٹنگ اور ڈیٹا ویژولائزیشن، کارگو اور لاجسٹکس، کسٹمر سروس، بیوٹی اینڈ اسپا، بزنس بینکنگ، فوڈ پروڈکشن اینڈ سروس اور فرنٹ آفس آپریشنز جیسے شعبوں میں عملی اور پیشہ ورانہ تربیت دی جائے گی۔

یو ٹی انتظامیہ امیدواروں کے سفر کا انتظام کر رہی ہے، جبکہ رہائش، کھانے اور تربیت کے تمام اخراجات جی ایم آر گروپ اپنی کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی اسکیم کے تحت برداشت کر رہا ہے۔

تربیت مکمل ہونے کے بعد شرکاء کو مختلف معروف کمپنیوں میں ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پلیسمنٹ اسسٹنس بھی دی جائے گی۔ حکام نے بتایا کہ اگلے مرحلے میں لداخ کے مزید 50 نوجوانوں کو بھی اسی نوعیت کی پیشہ ورانہ تربیت کے لیے بھیجا جائے گا۔اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر ونئے کمار سکسینہ نے کہا کہ لداخ کے نوجوان خطے کا سب سے بڑا سرمایہ ہیں اور انہیں صنعتوں کی ضروریات کے مطابق مہارتیں فراہم کرنا مستقبل میں خود کفیل اور باصلاحیت افرادی قوت کی تشکیل کے لیے نہایت اہم قدم ہے۔

تربیت کے لیے منتخب نوجوانوں نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام سے انہیں عملی مہارتیں حاصل ہوں گی اور بہتر روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے جی ایم آر گروپ کے چیئرمین جی ایم راؤ کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اس پروگرام کے تمام اخراجات برداشت کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی نصاب میں تقریباً 65 فیصد حصہ عملی تربیت پر مشتمل ہے، جس سے نوجوانوں کو صنعتوں کے مطابق مہارتیں حاصل ہوں گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande