اے ایم یو کے فیکلٹی ممبر، انٹرنیشنل اسکول برائے دراوڑی لسانیات کی گورننگ کونسل کے رکن نامزد
علی گڑھ، 03 جولائی (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ لسانیات کے چیئرمین پروفیسر ایم جے وارثی کو جولائی 2026 تا جون 2027 کی مدت کے لیے انٹرنیشنل اسکول برائے دراوڑی لسانیات (آئی ایس ڈی ایل) کی گورننگ کونسل کا ممبر نامزد کیا گیا ہے۔ 1977 میں قائم
گورنگ کونسل ممبر


علی گڑھ، 03 جولائی (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ لسانیات کے چیئرمین پروفیسر ایم جے وارثی کو جولائی 2026 تا جون 2027 کی مدت کے لیے انٹرنیشنل اسکول برائے دراوڑی لسانیات (آئی ایس ڈی ایل) کی گورننگ کونسل کا ممبر نامزد کیا گیا ہے۔ 1977 میں قائم ہونے والا آئی ایس ڈی ایل ایک خود مختار ادارہ ہے، جو دراوڑی زبانوں اور ان سے متعلقہ شعبوں بشمول آرٹ، فن تعمیر، تاریخ، فلسفہ، ثقافت اور مذہب میں اعلیٰ سطح کی تحقیق کے فروغ کے لیے سرگرم عمل ہے۔ لسانیاتی تحقیق کے میدان میں پروفیسر ایم جے وارثی کی نمایاں خدمات اور قومی و بین الاقوامی سطح پر لسانی مطالعات کے فروغ میں ان کے مسلسل کردار کا اعتراف کرتے ہوئے یہ نامزدگی کی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande